اسلام چاہتا ہے کہ عورت میں اتنی عزت اور وقار رہے کہ اسے اس بات کی بالکل پرواہ ہی نہ ہو کہ کوئي مرد اسے دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ یعنی عورت کی عزت نفس ایسی ہو کہ اسے اس بات کی پرواہ ہی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی مرد اسے دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا ہے۔ یہ صورتحال کہاں اور یہ بات کہاں کہ عورت اپنا لباس، اپنی آرائش، اپنی چال اور اپنی گفتار کو کس طرح منتخب کرے کہ لوگ اسے دیکھیں؟ آپ غور کیجیے کہ ان دونوں باتوں میں کتنا فاصلہ ہے!
امام خامنہ ای
26 اکتوبر 1992
اے میرے معبود! اور مجھے اپنی عزت کے بہت خوبصورت اور مسرت بخش نور تک پہنچا دے تا کہ میں تیری معرفت حاصل کروں اور تیرے علاوہ سب سے روگرداں ہوجاؤں اور تجھ سے خائف اور خبردار رہوں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں آہ و زاری کرتا ہوں اور تیری طرف راغب و مشتاق ہوں اور تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ درود بھیج محمد اور آل محمد پر اور مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جو لگاتار تیرا ذکر کرتے اور تجھے یاد رکھتے ہیں اور تیرا عہد نہیں توڑتے اور تیرے شکر سے غافل نہیں ہوتے اور جو تیرے فرمان کو سبک اور بےوقعت نہیں سمجھتے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! مخلوقات سے جدائی (اور ان سے تیرے بغیر دوسروں سے امید منقطع کرنے) میں مجھے ایسا کمال عطا فرما کہ میں مکمل طور پر تجھ تک پہنچ سکوں اور ہمارے دلوں کی بصارتوں کو تیری طرف متوجہ رہنے کے نور سے روشنی عطا کرتے رہنا، یہاں تک کہ دل کی آنکھیں نور کے پردوں کو پار کرلیں اور عظمت کے سرچشموں سے جا ملیں اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی بلندیوں سے آویزاں ہو جائیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! میں تیرا کمزور اور گنہگار بندہ اور تیری درگاہ میں پلٹ آنے اور توبہ کرنے والا غلام ہوں، مجھے ایسے لوگوں کے زمرے میں قرار نہ دے جن سے تو نے منہ موڑا ہے، اور نہ ہی ان لوگوں کے زمرے میں، جنھیں ان کی خطاؤں نے تیرے عفو کی طرف توجہ دینے سے غافل رکھا ہے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! اپنے ذکر کی محبت و شیفتگی مسلسل مجھے الہام کرتا رہ، میری ہمت کو تیرے ناموں کی کامیابی کی نسیم اور تیرے ہاں مرتبۂ قدس میں قرار دے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! بےشک جو تیری طرف بڑھے اس کا راستہ روشن ہے، جو تجھ سے پناہ مانگے وہ پناہ یافتہ ہے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اور بےشک تیری پناہ میں آیا ہوں۔ اے میرے معبود! تیری رحمت پر میرے گمان کو ناامیدی سے دوچار نہ فرما اور اپنی مہر و محبت سے مجھے محروم نہ رکھ۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! بےشک جو تیرے واسطے سے پہچانا گیا وہ گمنام نہیں رہتا اور جو تیری پناہ میں آیا وہ بے یار و مددگار نہیں رہتا اور جس کی طرف تو نے رخ کیا وہ غلام نہیں بنتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! مجھے ایسا دل عطا کر جس کا اشتیاق اسے تیرے قریب کر لے اور ایسی زبان عطا کر جس کی سچائی تیری جانب اوپر کو لائی جائے اور ایسی نگاہ عطا کر جس کی حقانیت اسے تیرے دائرہ قرب میں داخل کرے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے وہ قریب جو فریب خوردہ فرد سے دوری اختیار نہیں کرتا اور اے وہ سخی جو اس کے اجر کی امید رکھنے والے کو عطا کرنے میں کمی نہیں کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! میں کیونکر تیری بارگاہ سے مایوس ہوکر خالی ہاتھ پلٹوں گا حالانکہ تیری جود و سخا پر میرا حسن ظنّ یہ تھا کہ تو مجھے نجات دے کر اور مجھ پر رحم کرکے پلٹائے گا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
میرے معبود! تیرے حضور میری عذر خواہی اس شخص کی طرح ہے جو قبول عذر سے بے نیاز نہیں پس میرا عذر قبول فرما اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے کہ جس کے سامنے گنہگار عذر خواہی کرتے ہیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود تو نے مجھ پر احسان کیا کہ دنیا میں اپنے کسی بھی نیک بندے پر میرے گناہ ظاہر نہیں کیے، تو مجھے روز قیامت لوگوں کے سامنے رسوا نہ فرمانا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
میرے معبود! میں مرنے کے بعد تیرے حُسنِ توجہ سے کیسے مایوس ہوں گا جبکہ ایام حیات میں تو نے سوائے نیکی کے، میری سرپرستی نہیں فرمائی۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اے میرے معبود! گویا میں اپنا تمام تر وجود لے کر تیرے سامنے آ کھڑا ہوا ہوں جبکہ تیری ذات پر توکل کا سایہ مجھ پر چھایا ہوا ہے، تو نے وہی کیا جس کا تو ہی اہل ہے اور مجھے دامن عفو میں پناہ دی۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
مزاحمت نے بہت سے غیر مسلموں کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ اس مدت میں پوری دنیا میں تقریباً 30 ہزار صیہونیت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں! لوگوں کا ضمیر بیدار ہو گیا ہے۔
امام خامنہ ای
28 جنوری 2025
: آج سارے سیاسی و مادی تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن و مخلص عوام سے مغلوب ہو گئے جو غاصب صیہونی فوج کو ہیچ سمجھتے ہوئے جذبۂ ایثار اور وعدۂ الہی پر یقین کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ گئے۔
اگر شہید سنوار جیسے لوگ سامنے نہ آتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا انجام کچھ اور ہوتا، اب جب ایسے لوگ سامنے آ چکے ہیں تو یہ انجام کسی اور طرح کا ہے۔
امام خامنہ ای
29 اکتوبر 2024
امیر المومنین علیہ السلام کی خوبصورت شخصیت کا ایک پہلو، عدل و انصاف ہے۔ ان کی زندگي اور کلام میں عدل و انصاف اس قدر نمایاں ہے کہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ امیر المومنین علیہ الصلاۃ و السلام کی پوری حکومت پر محیط ہے۔
امام خامنہ ای
7 جنوری 1993
جو گرانقدر انسان آفرینش کی تمام بلندیوں پر پرواز کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ کوئی بھی چیز اسے اپنی گرفت میں نہ لے اور اپنا اسیر نہ بنائے، اس کے لیے حقیقی نمونۂ عمل امیر المومنین ہیں۔
امام خامنہ ای
15 دسمبر 2000
امیرالمومنین علیہ السلام کا سیاسی طرز عمل ان کے معنوی و اخلاقی طرز عمل سے الگ نہیں ہے۔ امیرالمومنین کی سیاست، روحانیت و اخلاقیات سے آمیختہ ہے بلکہ یہ (سیاست) علی کی معنویت و روحانیت اور ان کے اخلاق سے ہی ماخوذ ہے۔
امام خامنہ ای
11 ستمبر 2009
انقلاب سے پہلے امریکا کی پسند یہ تھی کہ ایران اس کا تابع فرمان رہے، امریکی اور صیہونی حکومت کے مفادات کی پاسبانی کرے۔ وہ ایران کے لیے یہ آرزو رکھتے تھے، آج بھی ان کی یہی تمنا ہے۔ کارٹر اسی امید کے ساتھ قبر میں پہنچ گئے اور یہ لوگ بھی اپنی یہ آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔
جنرل سلیمانی نے فلسطینیوں کو ضروری وسائل فراہم کر دئے۔ ایسا کام کیا کہ غزہ پٹی جیسا چھوٹا سا علاقہ بھی صیھونی حکومت کے مقابلے میں -اس کے اتنے دعووں کے باوجود- ڈٹ جاتا ہے۔ ایسا کام کیا کہ فلسطینی ڈٹ سکیں، مزاحمت کر سکیں۔
امام خامنہ ای
8 جنوری 2020
شام کے جوان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کی یونیورسٹی، اس کا اسکول، اس کا گھراور اس کی زندگي غیر محفوظ ہے، وہ کیا کرے؟ اسے عزم کی طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے مقابلے میں جنھوں نے اس بدامنی کی سازش تیار کی ہے اور جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے اور ان شاء اللہ وہ ان پر غلبہ حاصل کر کے رہے گا۔
امام خامنہ ای
22 دسمبر 2024
مختلف میدانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جہاد، ایک آئيڈیل جہاد ہے۔ اسلام کے دفاع میں، امامت و ولایت کے دفاع میں، پیغمبر کی حمایت میں، اسلام کے سب سے بڑے سردار کی دیکھ بھال کا ان کا جہاد، ایک نمونہ ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 1992
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا حقیقی معنی میں ایک مجاہد ہیں، کبھی نہ تھکنے والی، جدوجہد کرنے والی اور سختیاں برداشت کرنے والی ہیں۔
امام خامنہ ای
13 دسمبر 1989
معنوی اور الہی مرتبوں کے حصول میں عورت اور مرد کے درمیان کوئي فرق نہیں ہے۔ خداوند عالم تاریخ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جیسی خاتون کی آفرینش کرتا ہے کہ ایک حدیث کے مطابق " نَحْنُ حُجَجُ اللّہِ عَلَي خَلْقِہِ وَ جَدَّتُنا فاطِمَۃُ حُجَّۃٌ عَلَينا" فاطمہ زہرا، حجت خدا کی حجت ہیں، اماموں کی امام ہیں؛ کیا اس سے بڑھ کر کوئي شخصیت ہو سکتی ہے؟
امام خامنہ ای
1 مئي 2013
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بہشتی خواتین کی سردار ہیں۔ شجاعت کا درس، ایثار کا درس، دنیا میں زہد کا درس، معرفت کے حصول کا درس، دوسروں کے ذہنوں تک معرفت کی منتقلی کا درس، انسان کے دانشور معلم کے مقام پر پہنچنا، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے درس ہیں۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2018