ہمارے ذرائع ابلاغ دھیان رکھیں کہ عورت کے بارے میں مغرب اور سرمایہ داری کی غلط اور باطل سوچ کی ترویج کا ذریعہ نہ بن جائيں، ان کا آلۂ کار نہ بن جائیں۔ آپ اسلام کی ترویج کیجیے، اسلام کی رائے کو بیان کیجیے، اسلام کی رائے افتخار آمیز ہے۔
آزادی کے نام پر جنسی بے راہ روی کی روز افزوں ترویج، شاید مغربی سرمایہ داری کے کلچر اور منطق کا شاید سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ یہ سارے برے کام کرتا ہے اور ان کا نام آزادی رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ میں یہ دکھا دیا گيا کہ ایک مسلمان اور دیندار خاتون، ایک پردہ دار اور اسلامی پردے کی پابند خاتون تمام میدانوں میں دوسروں سے زیادہ پیشرفتہ انداز میں آگے بڑھ سکتی ہے۔