رہبر انقلاب اسلامی نے 19 اگست 2024 کو حضرت جعفر طیار علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر ان کے خطاب کا متن آج کانفرنس کے انعقاد سے پہلے منتشر کیا گيا۔
فوج کے ائیر ڈیفنس کے ان شہیدوں کے اہل خانہ نے جو 26 اکتوبر کو صیہونی حکومت کے شیطانی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، اتوار کی دوپہر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
سیکورٹی کے شعبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہیدوں کے بعض اہل خانہ نے اتوار 27 اکتوبر 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اور شجاعانہ آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 4 اکتوبر 2024 کو تہران کی نماز جمعہ مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں قائم ہوئی۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندہ کے طور پر ان کے بیٹے، تہران آنے والے لبنان کے زخمیوں اور لبنان کے مجاہدوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے بیٹے منگل پہلی اکتوبر کی صبح تہران میں حزب اللہ لبنان کے دفتر پہنچے اور انھوں نے اس تحریک کے نمائندے جناب عبداللہ صفی الدین سے ملاقات کر کے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل، عظیم مجاہد اور مزاحمتی محاذ کے علمبردار جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور ان کے شہید ساتھیوں کی شہادت کے جانکاہ واقعے پر آيت اللہ خامنہ ای کی جانب سے تہنیت اور تعزیت پیش کی اور فاتحہ اور قرآن خوانی کرکے شہیدوں کی پاکیزہ ارواح کو ایصال کیا۔
علمی و سائنسی میدانوں سے تعلق رکھنے والے ملک کے سیکڑوں جینیئس اور ممتاز صلاحیتوں کے حامل افراد اور اسٹوڈنٹس نے بدھ 2 اکتوبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے ہزاروں افراد اور سینیئر سپاہیوں نے بدھ 25 ستمبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداران، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفراء اور اڑتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے سنیچر 21 ستمبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
ہفتۂ وحدت کے آغاز اور عید میلاد النبی کی مناسبت سے ایران کے اہلسنت علماء، ائمۂ جمعہ اور دینی مدارس کے اساتذہ نے پیر 16 ستمبر کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ترکمنستان کے قومی لیڈر اور پیپلز نیشنل کونسل کے چیئرمین قربان علی بردی محمدوف نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے بدھ کی شام ملاقات کی۔
سابق صدر شھید رجائی اور سابق وزیر اعظم شھید باھنر کے یوم شھادت اور ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے اپنی کابینہ کے ساتھ، آج بروز منگل امام خمینی امام بارگاہ میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر طلبہ انجمنوں نے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری کی۔ عزاداری کے اس پروگرام کے آغاز میں زیارت اربعین پڑھی گئی۔ عزاداری سید الشہدا کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
بدھ کی دوپہر صوبۂ کہگیلویہ و بویر احمد کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قومی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح تہران یونیورسٹی پہنچ کر شہید اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی شہید وسیم ابو شعبان کی نماز جنازہ پڑھائي۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان جناب محمد عبدالسلام نے منگل کی شام رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے انصار اللہ کے سربراہ جناب عبدالملک بدر الدین کو سلام کا پیغام بھجوایا اور ساتھ ہی یمنی عوام کی استقامت اور ان کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کو سراہا۔
حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل جناب زیاد النخالہ نے منگل 30 جولائي 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار 28 جولائی 2024 کو ایک تقریب میں منتخب صدر کو انتخابات میں ملے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی اور انھیں عہدۂ صدارت کے لیے منصوب کیا۔
بدھ کے روز رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت میں ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور حسینی عزاداروں نے شرکت کی۔ یہ مجالس عزا کے سلسلے کی آخری مجلس تھی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعہ 5 جولائي 2024 کو چودھویں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی حسینیۂ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سائنسی اولمپیاڈز میں میڈل جیتنے والوں اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل بعض طلبہ نے سنیچر کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔