رہبر انقلاب اسلامی نے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی اور انہیں عہدہ صدارت کا حکم نامہ سونپا۔
عوامی مینڈیٹ کی توثیق کا متن حسب ذیل ہے:
اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے عام اور انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے تین ہزار تین سو اٹھاسی افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر 3388 قیدیوں کی سزا معاف کرنے یا ان کی سزا میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس سے انھوں نے اتفاق کیا ہے۔ معافی کے مخصوص کمیشن میں ان افراد کی فائلوں کا جائزہ لیا گيا تھا اور انھیں معافی یا سزا میں کمی کا مستحق پایا گیا۔ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے یہ تجویز آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت منظور کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ہزاروں قیدیوں کی سزا معاف یا سزا میں کمی پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے تین ہزار چار سو اٹھاون افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر تین ہزار چار سو اٹھاون قیدیوں کو معافی دینے یا سزا میں کمی یا تبدیلی کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے انھوں نے منظوری دے دی ہے۔
سزا پانے والے ان افراد کی فائلوں کا معافی کے مخصوص کمیشن میں جائزہ لیا گيا تھا اور مذکورہ افراد کو معافی یا سزا میں کمی کے لیے موزوں پایا گیا تھا۔ عدلیہ کے سربراہ نے یہ تجویز آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت پیش کی تھی جسے آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے منظور کر لیا۔
رہبر انقلاب اسلامی رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ڈاکٹر پیمان جبلی کو قومی نشریاتی ادارے (آئي آر آئی بی) کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے ایک حکمنامے میں تاکید کی ہے کہ ثقافتی رہنمائی، قومی و انقلابی تشخص کے جذبے کی تقویت اور اسلامی و ایرانی طرز زندگي کی ترویج قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ادارے کی ترجیحات ہونی چاہیے۔
آئي آر آئي بی میں ڈاکٹر علی عسکری کی سربراہی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے ان کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک حکمنامے میں ڈاکٹر پیمان جبلی کو مذکورہ ادارے کا سربراہ منصوب کیا ہے اور نئے سربراہ کے دور میں قومی میڈیا کی ترجیحات کی حیثیت سے عمومی آگہی اور معرفت کا معیار مزید بہتر بنانے، ثقافتی رہنمائی، قومی و انقلابی تشخص کے جذبے کی تقویت، امید و نشاط کے فروغ اور اسلامی و ایرانی طرز زندگي کی ترویج جیسی باتوں پر زور دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے حکمنامے کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی۔ حسینیہ امام خمینی میں منعقدہ تقریب میں رہبر انقلاب کی توثیق کا متن ان کے دفتر کے عملے کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپایگانی نے پڑھا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک حکمنامے کے ذریعے حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کو عدلیہ کے سربراہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس حکمنامے میں آئین میں مذکور عدلیہ کی ذمہ داریوں پر عمل کے لیے سنجیدہ کوششوں اور اسی طرح تغیر کے رویے اور اصلاحات کی موجودہ دستاویز کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے، عدلیہ کے ادارے میں نئي تکنیکوں کے فروغ، اہم ذمہ داریوں اور عہدوں پر مفید اور جہادی افراد کو متعین کیے جانے، ایماندار ججوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ساتھ ہی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹنے اور عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کو عدلیہ کے نئے سربراہ سے توقعات میں شمار کیا ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک فرمان صادر کرکے بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادے کو خاتم الانبیاء (ص) جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا کمانڈر منصوب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا فرمان حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی۔
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل باقری کے نام ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں آپ نے کورونا وائرس کے مقابلے میں مسلح فورسز کی طرف سے عوام کو پہنچائی جانے والی خدمات کی قدردانی کی ہے اور ان خدمات کو ایک طبی و معالجاتی کمانڈ کے تحت لاکر مزید منظم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ان شواہد و قرائن کے مد نظر جو 'بایولوجیکل حملے' کے امکانات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، یہ اقدام بایولوجیکل دفاع کی فوجی مشق کا بھی مصداق ہو سکتا ہے اور اس سے قومی توانائی و اقتدار میں بھی استحکام پیدا ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یوکرین کے مسافربردار طیارے کے سانحے کی تحقیقات کے نتائج سامنے آ جانے کے بعد متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر اظہار ہمدردی کیا اور مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کو ممکنہ غلطیوں اور کوتاہیوں کے بارے میں تحقیقات کرنے پر مامور کیا اور ساتھ ہی اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی دور کے لئے ڈاکٹر حسن روحانی کو ملے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی۔ 3 اگست 2017 کو حسینیہ امام خمینی میں ایک تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتری عملے کے سربراہ آیت اللہ محمدی گلپائیگانی نے توثیق نامہ پڑھا۔