خبریں
مقبول خبریں
خبریں
2025/06/19
تمام مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کر کے بریگیڈیر جنرل محمد کرمی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔ سپریم کمانڈر کے فرمان کا متن حسب ذیل ہے:
2025/06/18
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ 18 جون 2025 کو اپنے ایک ٹی وی پیغام میں  صیہونی دشمن کے حالیہ احمقانہ اور خباثت  آمیز حملے کے سلسلے میں ایرانی قوم کے باوقار، شجاعانہ اور وقت شناسی پر مبنی رویے کو سراہتے ہوئے اسے قوم کے رشد و نمو اور عقل و معنویت کے استحکام کی نشانی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم، مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں مضبوطی سے ڈٹ جاتی ہے جس طرح سے کہ وہ مسلط کردہ صلح کے خلاف بھی ڈٹ جائے گي اور یہ قوم، اپنے فیصلے مسلط کرنے والوں میں سے کسی کے بھی سامنے نہیں جھکے گی۔
2025/06/14
میجر جنرل امیر علی جاحی زادہ کی شہادت کے بعد، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک حکمنامہ جاری کر کے بريگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو آئی آر جی سی کے ایرواسپیس شعبے کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
2025/06/14
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور غدیر خم کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ کی اس تجویز کو قبول کیا جس میں عدالتوں سے سزا یافتہ بعض افراد کی سزاؤں کو معاف یا کم  کرنے کی بات کہی گئی تھی۔