رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 7 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب کا انتخاب اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والے والی چھٹی ماہرین اسمبلی 'مجلس خبرگان رہبری' کے دوسرے سیشن کے اختتام پر اسمبلی کے اراکین سے خطاب کیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 13 ابان مطابق 3 نومبر کو ایران میں منائے جانے والے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے 2 نومبر 2024 کو یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلبہ سے خطاب کیا۔ (1)
رہبر انقلاب کا خطاب:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 27 اکتوبر 2024 کو سیکورٹی کے شعبے کے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں سیکورٹی کی اہمیت اور سیکورٹی کی الگ الگ اقسام پر گفتگو کی۔
رہبر انقلاب کا خطاب:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 23 اکتوبر 2024 کو صوبہ فارس کے شہیدوں پر قومی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں صوبہ فارس کی تاریخ، عظیم ہستیوں اور درخشاں ماضی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ یہ تقریر کانفرنس کے انعقاد کے دن 29 اکتوبر کو کانفرنس میں نشر کی گئي۔ (1)
رہبر انقلاب کا خطاب حسب ذیل ہے:
ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے شہیدوں کی قومی کانفرنس کے منتظمین نے 6 اکتوبر 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں انقلاب کے بعد جنگ اور آشوب کے دور میں کرمانشاہ کے عوام کی اہم خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
فلسطین و قدس کی آزادی کے علم بردار حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی مظلومانہ شہادت کے بعد اور طوفان الاقصی آپریشن (1) کی پہلی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے 4 اکتوبر 2024 کو تہران کی نماز جمعہ پڑھائی۔
ہفتۂ مقدس دفاع کی مناسبت سے مقدس دفاع کے سینیئر سپاہیوں اور مزاحمتی محاذ کے تحت سرگرم افراد نے 25 ستمبر 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ کی استعمار مخالف پالیسیوں اور رجحان پر گفتگو کی۔ (1)
یوم ولادت باسعادت حضرت رسول اکرم اور حضرت امام جعفر صادق صلوات اللہ علیہما کے موقع پر ملک کے اعلی حکام ، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور وحدت کانفرنس کے مندوبین سے 21 ستمبر 2024 کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے عالم اسلام میں وحدت کی ضرورت اور انتشار کے نقصانات کے بارے میں گفتگو کی۔ (1)
صوبہ مازندران کے شہیدوں پر قومی سیمینار کے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 18 ستمبر 2024 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ مازندران کی قربانیوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
پیرس اولمپکس اور پیرا لمپکس 2024 میں شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں سے 17 ستمبر 2024 کو اپنی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کھیلوں سے متعلق اہم گفتگو کی اور اس شعبے میں بڑی طاقتوں کی دوہری پالیسیوں کو ہدف تنقید قرار دیا۔(1)
ملک بھر کے مختلف علاقوں کے بزرگ اور جید علمائے اہلسنت سے پیر 16 ستمبر 2024 کو ہوئي ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے امت مسلمہ کی تشکیل، اتحاد کی ضرورت و اہمیت، صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت سمیت کئي اہم مسائل پر گفتگو کی۔ انھوں نے غزہ کے عوام کی مدد اور حمایت کو ایک قطعی فریضہ بتایا جسے انجام نہ دینے پر خداوند عالم کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔
رہبر انقلاب کا خطاب حسب ذیل ہے: (1)
سابق صدر شہید رجائی اور سابق وزیر اعظم شہید با ہنر کی شہادت کی برسی اور ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر مسعود پزشکیان اور ان کی کابینہ کے ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 27 اگست 2024 کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کلیدی مسائل اور ترجیحات کے بارے میں گفتگو کی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 14 اگست 2024 کو کہگیلویہ و بویر احمد صوبے کے شہیدوں پر کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں اس علاقے، وہاں کے عوام اور شہیدوں کے موضوع پر تقریر کی۔
رہبر انقلاب کی تقریر حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 28 جولائی 2024 کو چودہویں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی تقریب سے خطاب کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 21 جولائی 2024 کو بارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سے خطاب میں قانون سازی، پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں، مجریہ کے ساتھ تعمیری تعاون اور عالمی مسائل میں سنجیدہ کردار ادا کرنے جیسے نکات پر گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے 7 جولائی 2024 کو تیرہویں کابینہ کے ارکان سے الوداعی ملاقات میں صدر رئیسی مرحوم کی پالیسیوں، شخصیت اور طرز عمل کی خصوصیات بیان کیں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ 5 جولائي 2024 کو صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں رائے دہی کا قانونی وقت شروع ہوتے ہی حسینیۂ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
انھوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے مختصر خطاب میں آج کے دن کو عوامی موجودگي اور عوامی مشارکت کا دن بتایا۔ رہبر انقلاب کے خطاب کا متن حسب ذیل ہے
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے 3 جولائی 2024 کو مدرسہ عالی شہید مطہری کے عہدیداروں اور اساتذہ سے خطاب میں اس تعلیمی ادارے کی خدمات اور صدارتی انتخابات کے بارے میں گفتگو کی۔ (1)
بسم اللہ الرحمن الرحیم، اسلامی انقلاب کے معظم، معزز اور دانا رہبر کی خدمت میں سلام و ادب اور تعظیم پیش کرتا ہوں۔ جناب عالی کی صبح ان شاء اللہ بخیر و عافیت اور صحت و سلامتی کے ساتھ ہو۔ ہم شہیدان خدمت بالخصوص شہید صدر عزیز رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے انتقال کی وجہ سے چودھواں صدارتی الیکشن منعقد ہو رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید غدیر کے موقع پر پانچ صوبوں کے عظیم الشان اجتماع سے حسینیہ امام خمینی میں خطاب کیا۔ 25 جون 2024 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب نے واقعہ غدیر اور امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل کے بارے میں بصیرت افروز گفتگو کی اور انتخابات کے سلسلے میں سفارشات کیں۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
عدلیہ کے سابق سربراہ شہید ڈاکٹر بہشتی اور ان کے رفقائے کار کے یوم شہادت اور یوم عدلیہ کے قریب آنے پر عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای اور اعلی عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 22 جون 2024 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کی ذمہ داریوں اور متعلقہ مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 جون 2024 کو شہدائے پاسبان حرم پر بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں آپ نے علاقے کے حالات، امریکہ و اسرائیل کی تباہ کن سازشوں منجملہ داعش اور دوسری طرف اسلامی انقلاب کی کشش اور عالمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ یہ خطاب 29 جون 2024 کو کانفرنس حال میں نشر کیا گيا۔
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سائنس اومپیاڈوں میں میڈل جیتنے والے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے 15 جون 2024 کو اپنی ملاقات میں نوجوانوں کی توانائیوں اور ملک میں بڑی تبدیلیاں لانے میں ان کے کردار اور فرائض کے بارے میں گفتگو کی۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 3 جون 2024 کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35ویں برسی پر امام خمنیی کے مزار پر عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی کے مکتب فکر اور ان کے دروس کا جائزہ لیا۔ (1)
خداوند عالم ان شاء اللہ جناب رئيسی کے درجات بلند کرے۔ میں جتنا بھی سوچتا ہوں، خود میرے لیے بھی، ملک کے لیے بھی اور خاص طور پر ان کی فیملی کے لیے بھی اس کی تلافی نا ممکن نظر آتی۔ یعنی بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہو سکتی، واقعی بہت سخت ہے، بہت بڑا صدمہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ خداوند عالم ان کے درجات بلند کرے اور آپ لوگوں کو بھی صبر دے۔ مصیبت جتنی سخت اور بڑی ہوتی ہے، خدا کا اجر بھی اسی نسبت زیادہ بڑا اور زیادہ شیریں ہے، ان شاء اللہ۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 15 مئی 2024 کو صوبہ تہران کے شہدا پر کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں اپنے خطاب میں شہر تہران اور صوبہ تہران کی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 6 مئی 2024 کو ادارہ حج و زیارات کے عہدیداران و کارکنان اور حج کے لئے جانے والوں سے خطاب میں فریضہ حج اور مناسک حج کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب نے غزہ کے تعلق سے عالم اسلام کی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے یکم مئی 2024 کو ملک کے اساتذہ کے اجتماع سے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطاب کیا۔ (1)
آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتہ محنت و محنت کشاں کی مناسبت سے ملک کے محنت کش طبقے کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ 24 اپریل 2024 کو تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی ملاقات میں رہبر انقلاب نے لیبر طبقے کی اہمیت اور مسائل پر گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے مسئلہ فلسطین کے تعلق سے کچھ نکات بیان کیے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے دن ملک کے اعلی عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور عوامی طبقات سے ملاقات میں تقریر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی اہمیت پر گفتگو کی اور ساتھ ہی غزہ میں جاری جنگ کے تعلق سے ذمہ داریوں کی نشاندہی کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 10 اپریل 2024 کو تہران کے مصلائے امام خمینی میں عید الفطر کی نماز پڑھائی۔ نماز عید کے خطبوں میں آپ نے کچھ روحانی و سیاسی نکات پر گفتگو کی۔ (1)
نماز عید الفطر کے خطبے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 8 اپریل 2024 کو ہزاروں طلبہ کے اجتماع سے خطاب میں طلبہ، تعلیم، تربیت اور یونیورسٹی کے مسائل پر گفتگو کی۔ آپ نے طلبہ کو یونیورسٹی کے مسائل اور ملکی امور پر تجزیاتی نظر رکھنے کی ترغیب دلائی ساتھ ہی کچھ نصیحتیں فرمائیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 23 رمضان المبارک مطابق 3 اپریل 2024 کو ملک کے عہدیداران سے خطاب کیا۔ آپ نے رمضان المبارک سے تعلق سے روحانی نکات بیان کئے اور ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
حسینیہ امام خمینی تہران میں 25 مارچ 2024 کو شب ولایت حضرت امام حسن علیہ السلام شعرا و ادبا نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایران اور دیگر ممالک کے شعرا نے اپنے کلام پیش کئے اور آخر میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حاضرین سے خطاب کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1 فروردین 1403 مطابق 20 مارچ 2024 کو عید نوروز کے موقع پر اپنے خطاب میں ملک کی اقتصادی و معاشی صورت حال پر گفتگو کی۔ آپ نے جنگ غزہ کے تعلق سے کچھ اہم نکات بیان کیے۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
ماہ مبارک رمضان 1445 ہجری قمری کے پہلے دن 12 مارچ 2024 کو 'قرآن سے انس' محفل حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور قاریوں نے شرکت کی۔ چند قاریوں نے تلاوت کلام پاک کی اور اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والی ماہرین اسمبلی کے ارکان سے 7 مارچ 2024 کو اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریت اور مغرب کی لبرل ڈیموکریسی کے بنیادی فرق پر روشنی ڈالی۔ آپ نے انتخابات سمیت کچھ دیگر موضوعات کا بھی جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛