رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے ہردلعزیز عالم دین اور کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباحی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے:
رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر مزاحمتی محاذ کے جوانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسلم اقوام!
علاقے کے غیور جوانو!
مجاہد ہیرو، کمانڈر یحیی سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے، مدبرانہ کوششوں اور شجاعت سے اس کے منہ پر طمانچہ مارا، اس علاقے کی تاریخ میں 7 اکتوبر جیسی ضرب اپنی یادگار کے طور پر چھوڑی، جس کی بھرپائی ناممکن ہے اور اس کے بعد عزت و سربلندی کے ساتھ شہدا کی معراج کے لئے پرواز کر گئے۔ ان کے جیسا انسان جس نے اپنی پوری عمر غاصب و ظالم دشمن کے خلاف پیکار میں بسر کی، اس کے لئے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں ہے۔ ان کا فقدان مزاحمتی محاذ کے لئے یقینا دردناک ہے لیکن شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسی ممتاز ہستیوں کی شہادت کے بعد بھی اس محاذ کی پیش قدمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو سنوار کی شہادت سے بھی ان شاء اللہ ذرہ برابر وقفہ پیدا نہیں ہوگا۔ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔
ہم توفیق و نصرت خداوندی سے ہمیشہ کی طرح مخلص مجاہدوں اور جانبازوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔
میں اپنے بھائی یحیی سنوار کی شہادت پر ان کے خاندان، ساتھی مجاہدین اور جہاد فی سبیل اللہ سے قلبی لگاؤ رکھنے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے فقدان کی تعزیت دیتا ہوں۔
و السلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
19/10/2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بیروت کے ضاحیہ علاقے پر خبیث صیہونی حکومت کے حملوں میں اسلام کے شجاع اور دانشور فوجی سردار جنرل عباس نیلفروشان رحمت اللہ علیہ کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات 26 ستمبر 2024 کو ہفتۂ مقدس دفاع اور مقدس دفاع کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن "روز مہمانی لالہ ھا" کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے ایام میں میزبانی کے لیے عراق کے موکب داروں اور عظیم عراقی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ 11 ستمبر 2024 کو اپنے دورۂ عراق کے دوران اس پیغام کے عربی متن کی شیلڈ عراقی وزیر اعظم جناب شیاع السودانی کی خدمت میں پیش کی۔
رہبر انقلاب کے اس پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ عظیم مجاہد جناب اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم اسلام، مزاحمتی محاذ اور فلسطین کی سرفراز قوم کو اس شجاع لیڈر اور نمایاں مجاہد کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے اس اقدام کے ذریعے اپنے لیے سخت سزا کی راہ ہموار کر لی اور ہم ان کے خون کے انتقام کو، جو اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید ہوئے، اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
دو شہیدوں کے باپ جناب الحاج سید جواد حجازی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ان کے بیٹے کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا۔
پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تمام امیدواروں اور الیکشن کے میدان میں سرگرم افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منتخب صدر کو عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی کے لیے ملک کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادے کی سفارش کی اور شہید رئیسی کی راہ کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پیارے اسٹوڈنٹس!
آپ کی مستحکم اور معروف یونین اور اس کی سرگرمیوں کا تسلسل ایک خوش خبری دینے والی حقیقت ہے۔ یہ اجتماعی موجودگي، اپنے اندازے کے مطابق، دنیا کے موجودہ پیچیدہ مسائل میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔بڑے مسائل پر اثر انداز ہونا، کسی بھی طرح کی تعداد سے زیادہ، سرگرم افراد کے جذبے، ایمان اور خود اعتمادی پر منحصر ہوتا ہے اور بحمد اللہ یہ گرانقدر سرمایہ آپ مومن اور انقلابی ایرانی جوانوں میں موجود اور قابل مشاہدہ ہے۔
آپ اہم مسائل اور نئے پرانے زخموں کو پہچانتے ہیں۔ ان میں سب سے تازہ مسئلہ، غزہ کا لاثانی المیہ ہے، ان میں سب سے نمایاں مسئلہ، مغرب، مغربی سیاستدانوں اور مغربی تمدن کی اخلاقی، سیاسی اور سماجی شکست ہے، ان میں سب سے عبرت آمیز مسئلہ، اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے میں لبرل ڈیموکریسی اور اس کے دعویداروں کی ناتوانی اور معاشی و سماجی انصاف کے سلسلے میں ان کی مرگ بار خاموشی ہے جبکہ یورپ اور امریکا میں عوامی احتجاج بالخصوص اسٹوڈنٹس کے احتجاج کی مدھم لیکن امید افزا روشنی کی کرن، اس وقت کے اہم تغیرات میں سے ایک ہے۔ مغربی ایشیا کے علاقے اور ہمارے وطن عزیز کو متعدد چھوٹے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔
یہ ساری چیزیں آپ کی یونین جیسے مبارک پلیٹ فارمز کے لیے سوچنے، کام کرنے اور جدت عمل کا میدان ہیں۔ میں خداوند عزیز و حکیم سے آپ کے لیے توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
5 جولائي 2024
بسم اللّہ الرّحمن الرّحیم
و الحمد للّہ ربّ العالمین و الصّلاۃ و السّلام علی خیر البریّۃ سیّدنا محمّدٍ المصطفی و آلہ الطّیّبین و صحبہ المنتجبین و من تبعھم باحسان الی یوم الدّین.
دلنواز ابراہیمی آہنگ نے، جو حکم خدا سے ہر دور کے تمام انسانوں کو موسم حج میں کعبے کی جانب بلاتا ہے، اس سال بھی پوری دنیا کے بہت سے مسلمانوں کے دلوں کو توحید و اتحاد کے اس مرکز کی جانب مجذوب کر دیا ہے، انسانوں کے اس پرشکوہ اور متنوع اجتماع کو وجود میں لے آيا ہے اور اسلام کے انسانی وسائل کی وسعت اور اس کے روحانی پہلو کی طاقت کو اپنوں اور غیروں کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔
حج کے عظیم اجتماع اور اس کے پیچیدہ مناسک کو جب بھی تدبر کی نظر سے دیکھا جائے تو وہ مسلمانوں کے لیے قوت قلب اور اطمینان کا سرچشمہ ہیں اور دشمن اور بدخواہ کے لیے خوف و ہراس اور ہیبت کا سبب ہیں۔
اگر امت مسلمہ کے دشمن اور بدخواہ، فریضۂ حج کے ان دونوں پہلوؤں کو بگاڑنے اور انھیں مشکوک بنانے کی کوشش کریں، چاہے مذہبی اور سیاسی اختلافات کو بڑا بنا کر اور چاہے ان کے مقدس اور روحانی پہلوؤں کو کم کر کے، تو تعجب کی بات نہیں ہے۔
قرآن مجید، حج کو بندگي، ذکر اور خشوع کا آئینہ، انسانوں کے یکساں وقار کا مظہر، انسان کی مادی اور روحانی زندگي کی بہبودی کا نمونہ، برکت اور ہدایت کی علامت، اخلاقی سکون اور بھائيوں کے درمیان عملی اتحاد کی مثال اور دشمنوں کے مقابلے میں برائت و بیزاری اور مقتدرانہ محاذ آرائی کا مظہر بتاتا ہے۔
حج سے متعلق قرآنی آيات پر غوروخوض اور اس بے نظیر فریضے کے اعمال و مناسک میں تدبر ان چیزوں اور حج کے پیچیدہ اعمال کی باہمی ترکیب کے ان جیسے دیگر رموز کو ہم پر منکشف کر دیتا ہے۔
حج ادا کرنے والے آپ بھائي اور بہن اس وقت ان پرفروغ حقائق و تعلیمات کی مشق کے میدان میں ہیں۔ اپنی سوچ اور اپنے عمل کو اس کے قریب سے قریب تر کیجیے اور ان اعلی مفاہیم سے آمیختہ اور از سر نو حاصل ہونے والے تشخص کے ساتھ گھر لوٹیے۔ یہی آپ کے سفر حج کی گرانقدر اور حقیقی سوغات ہے۔
اس سال برائت کا مسئلہ، ماضی سے زیادہ نمایاں ہے۔ غزہ کا المیہ، جو ہماری معاصر تاریخ میں بے مثال ہے اور بے رحم اور سنگ دلی و درندگي کی مظہر اور ساتھ ہی زوال کی جانب گامزن صیہونی حکومت کی گستاخی نے کسی بھی مسلمان شخص، جماعت، حکومت اور فرقے کے لیے کسی بھی طرح کی رواداری کی گنجائش باقی نہیں رکھی ہے۔ اس سال کی برائت، حج کے موسم اور میقات سے آگے بڑھ کر پوری دنیا کے تمام مسلمان ملکوں اور شہروں میں جاری رہنی چاہیے اور حاجیوں سے آگے بڑھتے ہوئے ہر ایک شخص کی جانب سے انجام پانی چاہیے۔
صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں خاص طور پر امریکی حکومت سے یہ برائت اقوام اور حکومتوں کے قول و فعل میں نظر آنی چاہیے اور اسے جلادوں کا عرصۂ حیات تنگ کر دینا چاہیے۔
فلسطین اور غزہ کے صابر اور مظلوم عوام کی آہنی مزاحمت کی، جن کے صبر و استقامت نے دنیا کو ان کی تعریف و احترام پر مجبور کر دیا ہے، ہر طرف سے پشت پناہی ہونی چاہیے۔
خداوند عالم سے ان کے لیے مکمل اور فوری فتح کی دعا کرتا ہوں اور آپ حجاج محترم کے لیے، مقبول حج کی دعا کرتا ہوں۔ حضرت بقیۃ اللہ (روحی فداہ) کی مستجاب دعا آپ کی پشت پناہ رہے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سید علی خامنہ ای
4 ذی الحجہ 1445
22 خرداد 1403
11 جون 2024
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں یہ خط ان جوانوں کو لکھ رہا ہوں جن کے بیدار ضمیر نے انھیں غزہ کے مظلوم بچوں اور عورتوں کے دفاع کی ترغیب دلائي ہے۔
ریاستہائے متحدہ امریکا کے عزیز نوجوان اسٹوڈنٹس! یہ آپ سے ہماری ہمدلی اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں، جو اپنا ورق پلٹ رہی ہے، کھڑے ہوئے ہیں۔
آج آپ نے مزاحمتی محاذ کا ایک حصہ تشکیل دیا ہے اور اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کا دفاع کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔
مزاحمت کا بڑا محاذ آپ سے دور ایک علاقے میں، آپ کے آج کے انہی احساسات و جذبات کے ساتھ، برسوں سے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس جدوجہد کا ہدف اُس کھلے ہوئے ظلم کو رکوانا ہے جو صیہونی کہے جانے والے ایک دہشت گرد اور سفاک نیٹ ورک نے برسوں پہلے فلسطینی قوم پر شروع کیا اور اُس کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد اُسے سخت ترین دباؤ اور ایذا رسانیوں کا شکار بنا دیا۔
آج اپارتھائيڈ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی، پچھلے دسیوں سال سے چلے آ رہے شدید ظالمانہ برتاؤ کا ہی تسلسل ہے۔
فلسطین ایک خود مختار سرزمین ہے جو طویل تاریخ رکھنے والی اس قوم کی ہے جس میں مسلمان، عیسائي اور یہودی سب شامل ہیں۔
صیہونی نیٹ ورک کے سرمایہ داروں نے عالمی جنگ کے بعد برطانوی حکومت کی مدد سے کئي ہزار دہشت گردوں کو تدریجی طور پر اس سرزمین میں پہنچا دیا، جنھوں نے فلسطین کے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کیے، دسیوں ہزار لوگوں کو قتل کر دیا یا انھیں پڑوسی ممالک کی طرف بھگا دیا، ان کے گھروں، بازاروں اور کھیتوں کو ان سے چھین لیا اور غصب کی گئي فلسطین کی سرزمین پر اسرائيل نام کی ایک حکومت تشکیل دے دی۔
اس غاصب حکومت کی سب سے بڑی حامی، انگریزوں کی ابتدائي مدد کے بعد، ریاستہائے متحدہ امریکا کی حکومت ہے جس نے اس حکومت کی سیاسی، معاشی اور اسلحہ جاتی مدد لگاتار جاری رکھی ہے، یہاں تک کہ ناقابل معافی بے احتیاطی کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیار بنانے کی راہ بھی اس کے لیے کھول دی اور اس سلسلے میں اس کی مدد کی ہے۔
صیہونی حکومت نے پہلے ہی دن سے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف جابرانہ روش اختیار کی اور تمام انسانی و دینی اقدار اور قلبی احساس کو پامال کرتے ہوئے اس نے روز بروز اپنی سفاکیت، قاتلانہ حملوں اور سرکوبی میں شدت پیدا کی۔
امریکی حکومت اور اس کے حلیفوں نے اس ریاستی دہشت گردی اور لگاتار جاری ظلم پر معمولی سی ناگواری تک کا اظہار نہیں کیا۔ آج بھی غزہ کے ہولناک جرائم کے سلسلے میں امریکی حکومت کے بعض بیانات، حقیقت سے زیادہ ریاکارانہ ہوتے ہیں۔
مزاحمتی محاذ نے اس تاریک اور مایوس کن ماحول میں سر بلند کیا اور ایران میں اسلامی جمہوری حکومت کی تشکیل نے اسے فروغ اور طاقت عطا کی۔
بین الاقوامی صیہونزم کے سرغناؤں نے، جو امریکا اور یورپ کے زیادہ تر ذرائع ابلاغ کے یا تو مالک ہیں یا یہ میڈیا ہاؤسز ان کے پیسوں اور رشوت کے زیر اثر ہیں، اس انسانی اور شجاعانہ مزاحمت کو دہشت گردی بتا دیا۔ کیا وہ قوم، جو غاصب صیہونیوں کے جرائم کے مقابلے اپنی سرزمین میں اپنا دفاع کر رہی ہے، دہشت گرد ہے؟ کیا اس قوم کی انسانی مدد اور اس کے بازوؤں کی تقویت، دہشت گردی کی مدد ہے؟
جابرانہ عالمی تسلط کے سرغنا، انسانی اقدار تک پر رحم نہیں کرتے۔ وہ اسرائيل کی دہشت گرد اور سفاک حکومت کو، اپنا دفاع کرنے والا ظاہر کرتے ہیں اور فلسطین کی مزاحمت کو جو اپنی آزادی، سلامتی اور مستقبل کے تعین کے حق کا دفاع کر رہی ہے، دہشت گرد بتاتے ہیں۔
میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آج صورتحال بدل رہی ہے۔ ایک دوسرا مستقبل، مغربی ایشیا کے حساس خطے کے انتظار میں ہے۔ عالمی سطح پر بہت سے ضمیر بیدار ہو چکے ہیں اور حقیقت، آشکار ہو رہی ہے۔
مزاحمتی محاذ بھی طاقتور ہو گيا اور مزید طاقتور ہوگا۔
تاریخ بھی اپنا ورق پلٹ رہی ہے۔
ریاستہائے متحدہ کی دسیوں یونیورسٹیوں کے آپ اسٹوڈنٹس کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی یونیورسٹیاں اور عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ پروفیسروں کی جانب سے آپ اسٹوڈنٹس کا ساتھ اور آپ کی پشت پناہی ایک اہم اور فیصلہ کن واقعہ ہے۔ یہ چیز، حکومت کے جابرانہ رویے اور آپ پر ڈالے جانے والے دباؤ کو کسی حد تک کم کر سکتی ہے۔ میں بھی آپ جوانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کی استقامت کی قدردانی کرتا ہوں۔
ہم مسلمانوں اور دنیا کے تمام لوگوں کو قرآن مجید کا درس ہے، حق کی راہ میں استقامت: فاستقم کما اُمرت۔ اور انسانی روابط کے بارے میں قرآن کا درس یہ ہے: نہ ظلم کرو اور نہ ظلم سہو: لاتَظلمون و لاتُظلمون۔
مزاحمتی محاذ ان احکام اور ایسی ہی سیکڑوں تعلیمات کو سیکھ کر اور ان پر عمل کر کے آگے بڑھ رہا ہے اور اللہ کے اذن سے فتحیاب ہوگا۔
میں سفارش کرتا ہوں کہ قرآن سے آشنائي حاصل کیجیے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدۂ گرامی کے انتقال پر انھیں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لبنانی مزاحمت کے سربراہ عظیم مجاہد جناب حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ کی خدمت اقدس میں
سلام علیکم
آپ کی والدۂ ماجدہ کے انتقال پر میں دل کی گہرائيوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحومہ کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کے کبھی نہ تھکنے والے سید، ان کے دامن سے نکلے ہیں۔ خدا کی رحمت و رضا ان کے شامل ہو اور اللہ کا سلام اور اس کی برکتیں آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ کے آپ کے مجاہد ساتھیوں پر ہو۔
سید علی خامنہ ای
27 مئي 2024
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا بارہواں ٹرم شروع ہونے کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا جو آج 27 مئی 2024 کو ایوان کے اندر پڑھا گیا۔
مجلس خبرگان رہبری (رہبر کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی) کا چھٹا دور 21 مئي 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔ پیغام ان کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے ماہرین اسمبلی کے اجلاس کے مقام پر پڑھا۔ پیغام حسب ذیل ہے:
کرغیزستان کے شہر بشکک میں منعقدہ ایشیائي کشتی کے مقابلوں میں ایران کی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی ٹیموں کے چیمپین بننے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے ایرانی پہلوانوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے کچھ ساتھی مجاہدین کی غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد و نصرت سے انھیں اس جرم اور اسی طرح کے دوسرے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے بیتے سال کے اہم ملکی اور بین الاقوامی واقعات کی جانب اشارہ کیا اور نئے سال کے لئے نعرہ معین کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بزرگ عالم دین آيت اللہ الحاج شیخ محمد امامی کاشانی کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستان کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ (دینی مدارس) کو تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرّحمن الرّحیم
و الحمد للہ رب العالمین و صلی اللہ علی محمد و آلہ الطاھرین سیما بقیۃ اللہ فی العالمین ارواحنا فداہ
نماز کے فروغ کی نیک اور مبارک سنّت کے جاری رہنے پر میں خداوند عالم کا شکر گزار ہوں اور روشن فکر عالم مجاہد حجت الاسلام و المسلمین جناب قرائتی صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس پربرکت اقدام کے بانی ہیں۔ نماز کو مسلم فرد اور معاشرے کی روزمرہ کی ضروریات کی صف میں نہیں رکھا جا سکتا۔ یہ عظیم فریضہ، ان ضروریات سے کہیں زیادہ بڑا کردار رقم کرتا ہے۔ اسے، انسان کی دیگر مادی ضروریات کے مقابلے میں انسانی جسم کے لیے روح یا ہوا کی طرح سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ جو تمام عبادتوں اور خوشنودی پروردگار کے لیے کی جانے والی خدمتوں کی قبولیت نماز پر منحصر قرار دی گئی ہے، یہ جو پیغمبر اکرم کو نماز اور اس کے قیام کا حکم دیا گيا ہے، یہ جو صالحین کی حکمرانی میں پہلا واجب نماز کو سمجھا گیا ہے اور یہ جو قرآن مجید میں کسی بھی دوسرے واجب سے زیادہ نماز قائم کرنے پر تاکید کی گئی ہے، یہ سب اس الہی فریضے کی بے نظیر منزلت کی دلیل ہے۔
نوجوان نسل اور بچوں کے درمیان نماز کی ترویج، اس الہی نعمت کے فروغ اور اسے اس کے شایان شان مقام تک پہنچانے کی کنجی ہے۔ گھر سے لے کر اسکول تک، کالج اور یونیورسٹی تک، اسپورٹس کے میدانوں تک، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے علمائے دین تک، مسجدوں میں رضاکار فورس (بسیج) کی انجمنوں تک، بسیج کی ایک ایک یونٹ تک اور تعمیری جہاد کی انجمنوں اور اسی طرح کے دوسرے گروہوں تک نوجوانوں اور بچوں کے امور کے ذمہ دار افراد، اداروں اور گروہوں، سبھی کو چاہیے کہ خود کو "اقیموا الصلاۃ" کا مخاطَب سمجھیں اور نماز سیکھنے، نماز پڑھنے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کی راہوں کو نئي نسل کے لیے ہموار کریں۔ نماز کو، مسجد کو، قلبی توجہ کو، نماز کے معانی پر توجہ کو، نماز کے احکام جاننے کو پرکشش بنائيں اور حقیقی معنی میں نماز قائم کریں۔
خداوند متعال سے سبھی کے لیے توفیق کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
5 جنوری 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے مرجع تقلید آيت اللہ العظمی وحید خراسانی کی اہلیہ کے انتقال پر انھیں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئين کی دفعہ 110 کی پہلی شق کے تحت تشخیص مصلحت نظام کونسل سے مشورے کے بعد سمندری شعبے سے متعلق جنرل ترقیاتی پالیسیوں کا نوٹیفکیشن عمل درآمد کے لیے مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اسی طرح تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ کو جاری کر دیا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر تمام ذمہ دار اداروں کی مدد سے چھے مہینے کی مدت میں ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کا ایک جامع پروگرام پیش کرے جس میں پارلیمنٹ میں بل پیش کرنا اور ضروری قوانین اور اقدامات کی منظوری شامل ہے۔
سمندری شعبے سے متعلق ترقیاتی پالیسیوں کے نوٹیفکیشن کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات 28 ستمبر 2023 کو مقدس دفاع کے شہیدوں اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں چیمپین کا ٹائٹل حاصل کرنے پر ایرانی پہلوانوں کی انڈر-20 اور انڈر-17 ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
"سرباز روز نھم" کتاب پر آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ
دفاع حرم کے دوران شہید ہونے والے شہید مصطفی صدر زادہ کی سوانح حیات اور رضاکار فورس میں ان کے حالات زندگي بیان کرنے والی کتاب "سرباز روز نھم" (نویں دن کا سپاہی) پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
اس کتاب سے پہلے بھی میں نے شہید صدر زادہ کے حالات زندگي کے بارے میں ایک کتاب پڑھی ہے لیکن اس شہید عزیز کی محبوب اور کثیر الجہتی شخصیت کے پہلو اس کتاب میں زیادہ تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ بلاشبہ یہ ممتاز اور نمایاں شخصیت آج اور کل کے نوجوانوں کے لیے ایک آئيڈیل ہے۔ مضبوط ارادہ، عمیق ادراک، ایثار کا جذبہ، شجاعت، نہ تھکنے کا حوصلہ، ادب، محبت و اخلاص سے لبریز دل اور ایسی ہی دوسری نمایاں خصوصیات، انقلاب کی دوسری اور تیسری نسل کے اس ایثار پیشہ اور انقلابی نوجوان کی شخصیت کے کچھ پہلو ہیں۔ مجھے اس کتاب کو پڑھ کر رشک آيا۔ گلدستے کے یہ سب سے نمایاں پھول کس بلندی پر پہنچے اور میں اور میرے جیسے لوگ اس راہ میں، کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خدا کا درود و سلام ہو شہید مصطفی صدر زادہ، ان کی صابر اہلیہ اور ان کے ایثار پیشہ والدین پر۔
مارچ 2023
"اسم تو مصطفاست" کتاب پر آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ
دفاع حرم کے دوران شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے شہید مصطفی صدر زادہ (1) کی سوانح حیات پر مبنی کتاب "اسم تو مصطفاست" (تمھارا نام مصطفی ہے) پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
پاکیزگي، اخلاص، صداقت، ایثار، ہر چیز، ہر پیار اور ہر محبوب پر معبود کی مرضی کو ترجیح دینا، خدا کی راہ میں ٹھوس عزم و ارادہ اور اہلبیت علیہم السلام سے عشق و عقیدت جیسی باتیں شہید عزیز مصطفی صدر زادہ کی ممتاز شخصیت کے کچھ پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہیں۔ خدا کا سلام ہو ان پر، ان کی صابر اہلیہ پر اور دیگر لواحقین پر، محترمہ تجار کی تحریر شیریں، پختہ اور جدت طرازانہ ہے۔
9 دسمبر 2018
(1) کتاب کی مصنف راضیہ تجار ہیں جنھوں نے شہید کی اہلیہ سمیہ ابراہیم پور کی مدد سے یہ کتاب لکھی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ حسن صانعی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور انھیں امام خمینی کے ثابت قدم اور سب سے پرانے ساتھیوں میں سے ایک بتایا ہے۔ انھوں نے عقلمندی اور خیر خواہی کو دکھاوے سے دور رہنے والے مرحوم کی دو نمایاں خصوصیات بتایا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیے جانے کو انتہائي تلخ، سازش آمیز اور خطرناک واقعہ بتایا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدید ترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے اور سویڈن کی حکومت کو چاہیے کہ یہ مجرمانہ فعل انجام دینے والے کو اسلامی ملکوں کی عدالتوں کے حوالے کرے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای نے لبنان کے ممتاز مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔
شیخ عفیف النابلسی لبنان کے معروف علمائے کرام میں تھے جو صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمت کے نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے تھے۔ شیخ عفیف النابلسی ایک عرصے کی علالت کے بعد آج صبح داعی اجل کو لبیک کہا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کرکے جناب علی شمخانی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن اور رہبر انقلاب کا سیاسی مشیر منصوب کیا۔ فرمان حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 176 کے تحت ایک فرمان جاری کرکے جناب علی اکبر احمدیان کو قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں اپنا نمائندہ منصوب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا فرمان حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی بحریہ کے فلوٹیلا86 کی بڑے مشن کی انجام دہی کے بعد کامیاب واپسی پر، اس فلوٹیلا کے بہادر کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام:
شہید حجت الاسلام سلیمانی ہمیشہ نظام کی خدمت کرنے والی شخصیت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک جان لیوا حملے میں حجت الاسلام عباس علی سلیمانی کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
اگر میں کتاب "سیل نمبر 14" کے ذریعے آپ سے رابطہ قائم کر پایا ہوں گا، تو یہ خوشی کی بات ہوگی۔
وینیزوئیلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کتاب "سیل نمبر 14" کے ہسپانوی ترجمے کی رسم اجراء کی تقریب میں پوری دنیا کے ہسپانوی زبان بولنے والوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام جاری کیا گيا۔ کتاب "سیل نمبر 14" امریکا کی پٹھو پہلوی حکومت کے خلاف جدوجہد کے زمانے میں جیل اور جلاوطنی کے دور میں آیت اللہ خامنہ ای کی سرگزشت بیان کرتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے: