سنہ 1402 زندگي کے دوسرے تمام برسوں کی طرح، شیرینیوں اور تلخیوں سے بھرا رہا۔ یوم قدس اور 11 فروری کی ریلیوں میں عوام کی زبردست شرکت، انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور خارجہ امور میں سیاسی و اقتصادی سطح پر حکومت کی بین الاقوامی سرگرمیاں گزشتہ سال کی شیریں باتوں میں شامل رہیں۔
امام خامنہ ای
20 مارچ 2024
ماہ رمضان اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑانے کا مہینہ بھی ہے اور جہاد کا مہینہ بھی ہے۔ صدر اسلام میں جنگ بدر اور فتح مکہ ماہ رمضان میں تھی۔ حالیہ برسوں میں یوم قدس ملت ایران کی جدوجہد کا دن رہا اور اس سال بحمد اللہ وسیع سطح پر دیگر اقوام نے بھی اس میں ساتھ دیا۔
امام خامنہ ای
22 اپریل 2023
یوم قدس حق و باطل کی صف بندی، ظلم کے مقابلے میں عدل کی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے۔ یوم قدس صرف فلسطین کا دن نہیں ہے، یہ امت اسلامی کا دن ہے۔ یہ صیہونزم کے اس مہلک کینسر کے خلاف مسلمانوں کی بلند آواز کا دن ہے جو غاصب جارحین، مداخلت کرنے والوں اور سامراجی طاقتوں کے ذریعے امت مسلمہ کی جان کے پیچھے لگا دیا گيا ہے۔
امام خامنہ ای
11/07/2015
فلسطینی عوام کو یہ فخر حاصل ہے کہ خداوند عالم نے اس پر احسان کیا اور اس مقدس سرزمین اور مسجد الاقصی کے دفاع کی عظیم ذمہ داری اس کے کندھوں پر رکھی۔
امام خامنہ ای
اسلامی جمہوریہ میں ہمارے لیے مسئلۂ فلسطین ایک ٹیکٹکل مسئلہ یا سیاسی اسٹریٹیجی نہیں بلکہ عقیدے، دل اور ایمان کا مسئلہ ہے۔ یوم قدس اور ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعے کو، جسے امام خمینی نے یوم قدس کے نام سے موسوم و مقرر کیا ہے، ملک کے تمام شہروں میں لوگ سڑکوں پر آتے ہیں۔ گرمی ہو، ٹھنڈک ہو، وہ آتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اس اہم خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔