عالمی یوم قدس کی ریلی، اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی رہی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے۔ ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے۔
فلسطینی عوام کو یہ فخر حاصل ہے کہ خداوند عالم نے اس پر احسان کیا اور اس مقدس سرزمین اور مسجد الاقصی کے دفاع کی عظیم ذمہ داری اس کے کندھوں پر رکھی۔
امام خامنہ ای
عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اس اہم خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔