حزب اللہ اور شہید سید نے غزہ کا دفاع اور مسجد الاقصیٰ کے لیے جہاد کرکے اور غاصب و ظالم صیہونی حکومت پر وار کر کے پورے علاقے کی حیاتی خدمت کی راہ میں قدم بڑھایا۔ خدا کا سلام ہو شہید قائد نصر اللہ پر۔
اے میرے معبود! مخلوقات سے جدائی (اور ان سے تیرے بغیر دوسروں سے امید منقطع کرنے) میں مجھے ایسا کمال عطا فرما کہ میں مکمل طور پر تجھ تک پہنچ سکوں اور ہمارے دلوں کی بصارتوں کو تیری طرف متوجہ رہنے کے نور سے روشنی عطا کرتے رہنا، یہاں تک کہ دل کی آنکھیں نور کے پردوں کو پار کرلیں اور عظمت کے سرچشموں سے جا ملیں اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی بلندیوں سے آویزاں ہو جائیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات میں، اس شہید کے نام، یاد اور خصوصیات کے پہلے سے زیادہ فروغ کو شہید قاسم سلیمانی کے اخلاص کا نتیجہ بتایا اور زور دے کر کہا کہ اس شہید والا مقام کا سب سے اہم رول اور خدمت، علاقے میں استقامتی محاذ کو حیات نو عطا کرنا ہے۔