اللہ تعالی اس عظیم عید اور ذکر مولا کی برکت سے آپ کے قلوب کو اپنے الطاف اور آسودگی سے بہرہ مند رکھے اور یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس مناسبت اور اس جیسی دیگر مناسبتوں سے کما حقہ استفادہ کریں۔
امام خامنہ ای
20 ستمبر 2016
ولایت ایسی حکومت کو کہتے ہیں جس میں حاکم کا ایک ایک فرد سے محبت، جذبات، فکر اور عقائد کا رشتہ ہوتا ہے۔
جو حکومت مسلط کردہ ہو، جو حکومت فوجی بغاوت سے آئی ہو، وہ حکومت جس میں حاکم، اپنے عوام کے عقائد کو نہ مانے، ان میں سے کوئی بھی ولایت کے دائرہ میں نہیں آ سکتی۔
امام خامنہ ای
عید غدیر کے دن اسلامی ولایت یعنی لوگوں کے درمیان اللہ کی ولایت کی جھلک نظر آئی۔ اس طرح دین کامل ہوا۔ اس موضوع کی تشریح کے بغیر دین ناقص رہ جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں پر اسلام کی نعمت تمام ہوئی۔
امام خامنہ ای
11 جولائی 1990
جو لوگ اسلام کو سماجی و سیاسی میدانوں سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اور اسے ذاتی مسائل اور نجی زندگی تک محدود کر دینا چاہتے ہیں ان کا جواب غدیر کا واقعہ ہے۔
امام خامنہ ای
13 اکتوبر 2014
غدیر سے اسلامی معاشرے کے لئے حکومت و اقتدار کا قاعدہ معین ہوا اور اس کی بنیاد پڑی۔ غدیر کی اہمیت اسی بات میں ہے۔ واضح ہو گیا کہ اسلامی سماج، شاہی حکومت کی جگہ نہیں ہے۔ شخصی حکومت کی جگہ نہیں ہے، دولت و طاقت کے زور پر حکومت کی جگہ نہیں ہے، اشرافیہ حکومت کی جگہ نہیں۔
امام خامنہ ای
کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ائمہ کی ولایت رکھنے کا بس یہ مطلب ہے کہ ہم ائمہ سے محبت کریں، وہ کتنی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، کیسی غلط فہمی کا شکار ہیں؟! صرف محبت مراد نہیں ہے۔ ورنہ عالم اسلام میں کوئی ایسا بھی ہوگا جو خاندان پیغمبر سے تعلق رکھنے والے ائمہ معصومین سے محبت نہ کرے؟
امام خامنہ ای
یہ حقیقت ہے کہ واقعہ غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کو ولی امر امت اسلامی اور جانشین پیغمبر کے طور پر پیش کیا جانا اسی طرح اللہ کی نعمت اور احسان ہے جیسے خود نبوت و رسالت اللہ کی بڑی نعمت اور بڑا احسان ہے
امام خامنہ ای
29 اگست 2018