اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلی عہدیداروں نے مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
28 نومبر 2023
مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں اس فورس کی بے پناہ صلاحیتوں، خاص طور پر سمندری معیشت کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعاون کی اس کی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک اور نظام کی طاقت بڑھانے اور اسی طرح معاشرے میں نشاط و امید پیدا کرنے کے لیے بحریہ کی نئي توانائياں تلاش کیے جانے پر زور دیا۔