اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بدھ 27 نومبر 2024 کو سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی دوپہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی (فوجی کی) بحریہ کے کچھ کمانڈروں سے ملاقات میں زور دے کر کہا ہے کہ سمندروں کی عظیم گنجائشوں اور مواقع سے استفادہ، ملک میں ایک عمومی کلچر میں تبدیل ہو جانا چاہیے۔