دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکا کی مداخلت ان اسباب میں سے ایک ہے جو روز بروز امریکا کو دنیا میں مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں، چاہے بعض ملکوں کے سربراہ اس کی خوشامد کریں لیکن یہ چیز اقوام کے درمیان امریکا کو روز بروز زیادہ نفرت انگیز بنا رہی ہے۔
یوکرین کی جنگ کی وجہ امریکی کمپنیوں کے مفادات
لبرل ڈیموکریسی کے جھوٹے دعویداروں کو یہ گوارا ہے کہ یوکرین جیسی ایک مجبور و بے سہارا قوم کو آگے کر دیں کہ امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جیبیں بھری جا سکیں، وہ جنگ کرے، اس کے افراد قتل ہوں تاکہ ان کے ہتھیار فروخت ہوں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کی جیبیں بھریں۔
امام خامنہ ای
12 جولائی 2023
یوکرین کی جنگ کی آگ امریکہ نے بھڑکائی۔ اس جنگ کے نتیجے میں امریکہ کے یورپ اتحادی بتدریج اس سے دور ہو رہے ہیں اور فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیونکہ یورپی ممالک تو اس جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور امریکہ اس سے منافع کما رہا ہے۔
امام خامنہ ای
4 اپریل 2023