پرائیویٹ سیکٹر کے پروڈکشن مراکز نے قابل قدر پیشرفت حاصل کی ہے۔ یہ بہت اہم خبر ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ یہ نمو اور پیشرفت اور انجام پانے والے کام سب کچھ پابندیوں کے دور میں ہوئے ہیں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کی صبح ملک کی داخلی پیداوار کی مختلف مصنوعات کی ایک نمائش کا معائنہ کیا۔ یہ نمائش رہبر انقلاب سے ملک کے اہم صنعتکاروں اور مینوفیکچررز کی ملاقات سے پہلے لگائی گئي ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں منعقدہ ملکی پروڈکشن کی توانائیوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔