رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مقدس مشہد میں "شہدائے غریب اسارت" (قید کے دوران غریب الوطنی میں شہید ہونے والے سپاہیوں) کی قومی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں، ان شہداء کو مقدس دفاع کے دوران، شجاعت، ایمان اور پائیداری کے ساتھ ساتھ، ایرانی قوم کی مظلومیت اور غریب الوطنی کا ایک گوشہ قرار دیا اور زور دے کر کہا ہے کہ اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد استقامت کی تعظیم ہے۔
رہبر انقلاب کا پیغام، جو آج رات امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اطہر میں شہید فاؤنڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی مقدم نے پڑھ کر سنایا گیا، حسب ذیل ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے کے کانفرنس سینٹر میں اس وقت یہ کانفرنس جاری ہے۔ انقلاب اسلامی تحقیقاتی و ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کی جانب منعقدہ یہ کانفرنس گزشتہ سال 4 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور پیر 10 نومبر 2025 کو اس کا آخری سیشن منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک کے مشہور پروفیسرز اور علمی و سیاسی میدان کی اہم شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے 19 اگست 2024 کو حضرت جعفر طیار علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر ان کے خطاب کا متن آج کانفرنس کے انعقاد سے پہلے منتشر کیا گيا۔