انقلاب اسلامی کے آغاز سے لے کر آج تک، ایران پر امریکی تسلط کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ وہ اب بھی اس فکر میں ہیں کہ ایران کو دوبارہ اپنے فوجی، سیاسی اور معاشی تسلط میں لے آئیں۔ یہ معاملہ صرف موجودہ امریکی صدر تک محدود نہیں، بلکہ یہ امریکا کی پالیسی ہے۔
یہ ایک امریکی فتنہ تھا۔ بہت واضح تھا۔ امریکیوں نے سازش تیار کی، کام کیا، امریکیوں کا ہدف، یہ بات میں پورے وثوق سے، کھل کر اور اسلامی جمہوریہ میں چالیس پینتالیس سال کے تجربے سے کہہ رہا ہوں، امریکا کا ہدف ایران کو نگلنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عید بعثت نبوی کے موقع پر ملک کے مختلف عوامی طبقات کے ہزاروں لوگوں سے سنیچر 17 جنوری 2026 کی صبح ملاقات کی۔
ملاحظہ فرمائيے کہ امریکی اسرائيل کی زبانی مخالفت پر کیا کارروائی کر رہے ہیں! امریکی اسٹوڈنٹس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے، یہ واقعہ عملی طور پر یہ دکھاتا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے بڑے جرم میں امریکا، صیہونی حکومت کا شریک جرم ہے۔
امام خامنہ ای