پیغمبر اسلام کا، عالم وجود کے اس تابناک آفتاب کا ہر انسان پر احسان ہے۔ حقیقی معنی میں تمام بشریت ان بزرگوار کی قرضدار ہے۔ پیغمبر اکرم نے انسانیت کے ہر درد و الم کا علاج مہیا کر دیا۔
امام خامنہ ای
پیغمبر اکرم کا وجود، کہکشاں جیسا ہے۔ ان میں فضیلت کے ہزاروں درخشاں نقطے پائے جاتے ہیں۔ پیغمبر اکرم جیسی بے نظیر شخصیت کی زندگي، تاریخ اسلام کے ہر دور کے لیے ایک نمونۂ عمل اور درس ہے، ایک دائمی آئیڈیل ہے۔
امام خامنہ ای
پیغمبر مسجد میں آئے اور منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا: اگر مجھ پر کسی کا کوئی حق ہے تو طلب کر لے۔ مومنین رونے لگے اور کہا کہ یا رسول اللہ! کیسے ممکن ہے کہ آپ پر ہمارا کوئی واجب الادا حق ہو؟!
امام خامنہ ای