آج ہم یورینیم کی افزودگي کے لحاظ سے ایک اونچی سطح پر ہیں۔ دنیا کے دو سو سے زائد ملکوں میں صرف دس ملک ہیں جو یورینیم کی افزودگي کر سکتے ہیں، ان دس میں سے ایک اسلامی مملکت ایران ہے۔ ہم اس صنعت کے حامل دس ملکوں میں سے ایک ہیں۔ (2025/9/23) وہ (امریکی صدر) فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کر دیا، تم نے طہرانچی اور عباسی جیسے سائنسدانوں کو قتل کر دیا لیکن تم ان کے علم کو قتل نہیں کر سکتے۔ (2025/10/20)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام ملک کے تقریبا تین ہزار طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات میں جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی 'آج سے بہتر کل' کو ملک اور نظام کا اصل ہدف قرار دیا اور اس بنیادی ہدف کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی مادی و معنوی پیشرفت کے لیے اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹ یونینوں کو نئی نئي تجاویز اور جدت عمل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عالم کی تربیت، علم کی پیداوار اور ان دونوں باتوں کو سمت عطا کرنا، یونیورسٹی کے تین اصلی فرائض ہیں۔