اقتصادی تعاون کے محور پر امریکہ مخالف ملکوں کا اتحاد اہم عالمی مسائل جیسے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں مشترکہ اور موثر موقف اپنا سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
4 دسمبر 2023
کیوبا کا انقلاب اور جناب فیڈل کیسٹرو کی شخصیت، اسلامی انقلاب کے کامیاب ہونے سے قبل سے ہی ایران کے انقلابیوں کے لئے خاص کشش رکھتی تھی اور اس کی وجہ ان کے انقلابی موقف کی سچائی تھی۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی شام کیوبا کے صدر جناب میگل ڈیاز کینل اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و معاشی میدان میں پائی جانے والی بے شمار صلاحیتوں اور گنجائشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان صلاحیتوں اور گنجائشوں کو امریکا اور مغرب کی منہ زوریوں کے مقابلے میں یکساں موقف رکھنے والے ممالک کا ایک اتحاد تشکیل دینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔