سافٹ پاور کی توانائی ہارڈ پاور سے زیادہ گہری اور اثرانگیز ہے۔ امریکہ نے 20 سال میں افغانستان و عراق میں اربوں خرچ کئے مگر عوامی نفرت کے باعث اسے بھاگنا پڑا۔ یہ ہارڈ پاور کے عارضی اثر کے باعث ہوا۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام کی سرحد آج غزہ میں ہے۔ آج دنیائے اسلام کی نبض غزہ میں دھڑک رہی ہے۔ غزہ کے لوگ دنیائے کفر، طاغوت کی دنیا، سامراج کی دنیا، امریکا کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں۔
امام خامنہ ای
سافٹ پاور یعنی کوئی گروپ جو بظاہر تعداد میں کم ہو لیکن فکری و روحانی تاثیر سے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لے۔ فلسطینی جن کے پاس اپنے دفاع کا ہتھیار نہیں ہے اپنے صبر و استقامت سے ساری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سافٹ پاور اور ہارڈ پاور کا فرق اتنا زیادہ ہے۔
امام خامنہ ای
3 جنوری 2024
ذاکرین، خطبا، مداحوں اور شاعروں نے بدھ 3 جنوری کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہر سال حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ہوتی ہے۔
3 جنوری 2024
20 جمادی الثانی 1445 مطابق 3 جنوری 2024 کو یوم ولادت با سعادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر اہل بیت علیہم السلام کے مداحان اور مرثیہ خوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے خاتون دو عالم کی شخصیت کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تشریح و بیان کے جہاد کے موضوع پر اہم گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے: