Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

نماز کی تیسویں قومی کانفرنس کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم و الحمد للہ رب العالمین و صلی اللہ علی محمد و آلہ الطاھرین سیما بقیۃ اللہ فی ‌العالمین ارواحنا فداہ نماز کے فروغ کی نیک اور مبارک سنّت کے جاری رہنے پر میں خداوند عالم کا شکر گزار ہوں اور روشن فکر عالم مجاہد حجت الاسلام و المسلمین جناب قرائتی صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس پربرکت اقدام کے بانی ہیں۔ نماز کو مسلم فرد اور معاشرے کی روزمرہ کی ضروریات کی صف میں نہیں رکھا جا سکتا۔ یہ عظیم فریضہ، ان ضروریات سے کہیں زیادہ بڑا کردار رقم کرتا ہے۔ اسے، انسان کی دیگر مادی ضروریات کے مقابلے میں انسانی جسم کے لیے روح یا ہوا کی طرح سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ جو تمام عبادتوں اور خوشنودی پروردگار کے لیے کی جانے والی خدمتوں کی قبولیت نماز پر منحصر قرار دی گئی ہے، یہ جو پیغمبر اکرم کو نماز اور اس کے قیام کا حکم دیا گيا ہے، یہ جو صالحین کی حکمرانی میں پہلا واجب نماز کو سمجھا گیا ہے اور یہ جو قرآن مجید میں کسی بھی دوسرے واجب سے زیادہ نماز قائم کرنے پر تاکید کی گئی ہے، یہ سب اس الہی فریضے کی بے نظیر منزلت کی دلیل ہے۔ نوجوان نسل اور بچوں کے درمیان نماز کی ترویج، اس الہی نعمت کے فروغ اور اسے اس کے شایان شان مقام تک پہنچانے کی کنجی ہے۔ گھر سے لے کر  اسکول تک، کالج اور یونیورسٹی تک، اسپورٹس کے میدانوں تک، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے علمائے دین تک، مسجدوں میں رضاکار فورس (بسیج) کی انجمنوں تک، بسیج کی ایک ایک یونٹ تک اور تعمیری جہاد کی انجمنوں اور اسی طرح کے دوسرے گروہوں تک نوجوانوں اور بچوں کے امور کے ذمہ دار افراد، اداروں اور گروہوں، سبھی کو چاہیے کہ خود کو "اقیموا الصلاۃ" کا مخاطَب سمجھیں اور نماز سیکھنے، نماز پڑھنے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کی راہوں کو نئي نسل کے لیے ہموار کریں۔ نماز کو، مسجد کو، قلبی توجہ کو، نماز کے معانی پر توجہ کو، نماز کے احکام جاننے کو پرکشش بنائيں اور حقیقی معنی میں نماز قائم کریں۔ خداوند متعال سے سبھی کے لیے توفیق کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 5 جنوری 2024
2024/01/06

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.