ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی ثامن الائمہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ الصلاۃ و السلام کی ضریح اطہر کی صفائي کا روحانی عمل، جسے "غبار روبی" کہا جاتا ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، بعض علماء، امام رضا کے آستانۂ اقدس "آستان قدس رضوی" کے متولی اور خدام کی شرکت سے انجام پایا۔
ولایت و امامت کی خوشبو سے معطر اور روحانیت سے معمور اس پروگرام میں زیارت جامعۂ کبیرہ اور زیارت امین اللہ پڑھی گئی اور امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے کچھ ذاکرین و مداحان اہل بیت نے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب کا ذکر کیا اور امام رضا علیہ السلام سے توسل کر کے دعائيں مانگي گئيں۔
اس پروگرام کے ذیل میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شہید صدر حجت الاسلام و المسلمین رئیسی کی قبر پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔