امام خامنہ ای نے سنہ 1999 میں اسرائيل کے پھیلاؤ کے لیے صیہونی حکومت کی نیت کے بارے میں اس طرح سے انتباہ دیا تھا: "اسرائیل کا ہدف، توسیع پسندی ہے۔ صیہونی حکومت، فلسطین کی موجودہ سرزمین پر بھی مطمئن نہیں ہے ... اس وقت بھی صیہونزم کا بنیادی ہدف، گریٹر اسرائیل کی تشکیل ہے۔" خطے کے تازہ واقعات اور گریٹر اسرائيل کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے بیان کے پیش نظر ویب سائٹ KHAMENEI.IR ایک انفوگراف پیش کر رہی ہے جس میں اسرائيل کے پھیلاؤ کے بارے میں صیہونی حکومت کے سرغناؤں کے بیانات شامل ہیں۔
جب امریکی دباؤ ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا نظریہ "طاقت کے بل پر امن و صلح" ہے، تو طاقت کے بل پر امن و صلح کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے سرینڈر ہو جانا۔ یا تو سرینڈر یا پھر جنگ۔ کون غیرت مند انسان اس سرینڈر ہونے کو تسلیم کرے گا؟
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ رضاکار فورس (بسیج) کی مناسبت سے پیر 25 نومبر 2024 کو پورے ملک سے آئے ہزاروں رضاکاروں سے ملاقات میں بسیج (رضاکار فورس) کو اپنے آپ میں ایک ثقافتی، سماجی اور عسکری نیٹ ورک بتایا اور کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضے اور امریکا کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کے بعد 26 نومبر 1979 کو اس بڑے خطرے کو ایک بڑے موقع میں تبدیل کر دیا اور سماجی، ثقافتی اور عسکری زمین میں اس شجرہ طیبہ کو بو دیا۔