رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "اقتدار 1403" نامی نمائش کا جس میں ملک کی دفاعی صنعت کے سائنسدانوں کے جدید ترین کارناموں اور صلاحیتوں کو پیش کیا گيا تھا، بدھ 12 فروری 2025 کی صبح ایک گھنٹے تک معائنہ کیا۔
ایران کی وزارت دفاع کے کچھ عہدیداروں اور دفاعی صنعت کے کچھ سائنسدانوں، ماہرین اور کارکنوں اور اسی طرح ملک کی دفاعی صنعت کے شہیدوں کے اہل خانہ نے بدھ 12 فروری 2025 کی صبح رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔