اشرافیہ کلچر

2021 January
بنیادی کمی ہمارے طرز زندگی میں ہے۔ یہ عہدیداران کی بات نہیں ہے، ہماری اور آپ کی سارے عوام کی مشکل ہے۔ طرز زندگی میں کچھ مشکلات ہیں۔ ہماری ایک مشکل صارف کلچر ہے، ہماری ایک اور مشکل اسراف اور فضول خرچی ہے، ہماری ایک اور مشکل حد سے زیادہ آرام پسندی ہے، ہماری ایک اور مشکل اشرافیہ کلچر ہے۔ اشرافیہ کلچر اوپر کے طبقات سے نچلے طبقات میں پھیلتا ہے۔ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا شخص بھی جب کوئی تقریب منعقد کرتا ہے، شادی کا پروگرام رکھتا ہے تو رئیسوں کے انداز میں شادی کرتا ہے۔ یہ بری بات ہے، یہ غلط ہے۔ اس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ زیادہ خرچ کرنا، زیادہ طلب کرنا، ہمارے طرز زندگی کی خامیاں ہیں۔ حرم اما رضا علیہ السلام میں زائرین اور خدام سے خطاب 21 مارچ 2018
2021/01/20
2018 June
اشرافیہ کلچر ایک بڑی مصیبت ہے۔ مجھے ایک جگہ ایک عمارت کی تصویر دکھائی گئی جو بیت المال کے پیسے سے بنی ہے۔ مجھے حیرت ہوئی۔ واقعی کیسے ہمت پڑی، کسی شخص کے دل نے کیسے گوارا کیا کہ بیت المال کا پیسہ ایسی چیز پر صرف کرے؟! اگر اشرافیہ کلچر رائج ہو گیا، اگر ہمارے طرز زندگی کا حصہ بن گیا تو اس کے اثرات و عواقب اور اس سے ہونے والے نقصانات کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ اس سے کام بہت سخت ہو جائے گا۔ اسے آپ مد نظر رکھئے۔ پارلیمنٹ کے ارکان اور عملے کے افراد سے خطاب  20 جون 2018
2018/06/20