اشرافیہ کلچر ایک بڑی مصیبت ہے۔ مجھے ایک جگہ ایک عمارت کی تصویر دکھائی گئی جو بیت المال کے پیسے سے بنی ہے۔ مجھے حیرت ہوئی۔ واقعی کیسے ہمت پڑی، کسی شخص کے دل نے کیسے گوارا کیا کہ بیت المال کا پیسہ ایسی چیز پر صرف کرے؟! اگر اشرافیہ کلچر رائج ہو گیا، اگر ہمارے طرز زندگی کا حصہ بن گیا تو اس کے اثرات و عواقب اور اس سے ہونے والے نقصانات کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ اس سے کام بہت سخت ہو جائے گا۔ اسے آپ مد نظر رکھئے۔
پارلیمنٹ کے ارکان اور عملے کے افراد سے خطاب 20 جون 2018