رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین اور مقامی لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مضبوط پہلوؤں کی تقویت اور کمزور پہلوؤں اور خامیوں کے خاتمے جیسی تبدیلی کو ملک کی بنیادی ضرورت بتایا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 21 مارچ 2023 کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں اپنے خطاب میں، تبدیلی کے موضوع پر گفتگو کی کہ دشمن کیا تبدیلی چاہتا ہے اور رہبر انقلاب کے مد نظر کون سی تبدیلی ہے، آپ نے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ کی مختلف میدانوں میں حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سال نو کے نعرے اور نام کے تناظر میں اہم سفارشات کیں۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کی صفائی کی۔ اس روحانی پروگرام کے لئے علمائے کرام اور مختلف عوامی طبقات کے لوگ بھی جمع ہوئے۔