اگر دشمن یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ہی ایران کا علاج اور ایران کے سلسلے میں موثر طریقہ ہے تو پھر ایران اور ہمارے عزیز عوام کو کبھی آسودگی و سکون کا وقت دیکھنا نصیب نہیں ہوگا، کیونکہ ایسی صورت میں امریکہ کی تمام استکباری پالیسیوں کی پشت پر یہی اسٹریٹیجی کارفرما ہوگی اور آئندہ وہ جب بھی اسلامی جمہوریہ سے کوئی جابرانہ مطالبہ کریں گے اور ہم اسے تسلیم کر لیں گے تب تو بات ختم ہو جائے گی اور اگر ہم نے قبول نہ کیا تو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
~امام خامنہ ای
17 ستمبر 2019
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران دشمن کی سازشوں کی طرف سے عوام کی عمیق اور قابل تعریف ہوشیاری کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملکی مشکلات کا واحد حل عوام اور نوجوانوں پر اعتماد کرنا اور ملک کے اندر موجود توانائيوں اور صلاحیتوں کو اہمیت دینا ہے۔