رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ حسینی زائرین کی خدمت کی توفیق نعمت و رحمت الہی ہے جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت ایک منفرد مسئلہ ہے جس کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی اور نہ آئندہ مل سکے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر پیدل زائرین کی خدمت کرنے والے افراد اور 'موکب داروں' کی قدردانی کے لئے منعقدہ پروگرام میں ملت عراق کے سخاوت مندانہ برتاؤ پر اظہار تشکر کیا اور اربعین امام حسین کے موقع کی پیدل زیارت کو بے مثال آفاقی موضوع، حسینی معرفت کی ترویج کا ذریعہ اور جدید اسلامی تمدن کی تشکیل کی تمہید قرار دیا۔