کچھ شیعہ سوچتے تھے کہ امام عسکری علیہ السلام اپنے آبا و اجداد کے مشن سے دست بردار ہو گئے ہیں۔ امام عسکری علیہ السلام ایک خط میں ان سے فرماتے ہیں: "ہماری نیت اور ہمارا عزم بدستور مستحکم ہے۔ ہمارا دل تمھاری نیک نیتی اور خوش فکری کی طرف سے مطمئن ہے۔" دیکھیے یہ بات شیعوں کے لیے کتنی قوت بخش ہے ... یہ امام اور ان کے پیروکاروں کے درمیان نیٹ ورک کا وہی مضبوط رابطہ ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری قوت کی نمائش اور بے مثال عوامی شراکت کو تاریخ ساز حقیقت کے طلوع کی نشانیوں سے تعبیر کیا اور زور دے کر فرمایا کہ لازمی ہے کہ 'اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم' اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور آپ لوگ تاریخ رقم کرنے والے چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔