ویانا میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں طلبہ کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام جواد ا‍‍ژہ ای نے آپ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

اسلامی انجمنوں کی یونین کے عزیز نوجوانو!

اس سال آپ کا اجلاس ایسے اہم واقعات کے دوران منعقد ہو رہا ہے کہ جن میں سے ہر واقعہ ایک اعتبار سے اسلامی مملکت ایران اور اس کی انقلابی قوم کی عظمت و وقار کی نشانی ہے۔ شہادتیں، عسکری قوت کی نمائش، بے مثال عوامی شراکت، نوجوانوں کا مستحکم جذبہ اور پختہ عزم، اس کے ساتھ ہی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں سرگرم ہزاروں ٹیمیں اور ملک بھر میں نوجوانوں کے بڑے حصے میں دینی و روحانی رجحان، یہ سب آج کی دنیا میں عدیم المثال حقیقت کے طلوع کی نوید سناتے ہیں۔ ایسی حقیقت جو تاریخ کے مستقبل پر عمیق اور فیصلہ کن اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

لازم ہے کہ نصرت خداوندی کے سائے میں ’اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم‘ اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور ثمر بخش بنائے۔

اس حیات آفریں تحریک میں دانشور، فرزانہ اور صاحب ایمان نوجوانوں سے ساری امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں اور آپ ان تاریخ ساز چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

آپ عزیزوں کی عظیم کامیابیوں کی امید کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمة الله

سیّد علی خامنه ای    

23 جنوری 2020