رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہر سال ماہ رمضان میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے اپنے جلسے میں شرکت فرمائی۔ اس سال آپ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو خطاب فرمایا جس میں آپ نے طلبہ کو دس اہم سفارشات فرمائیں اور ساتھ ہی دنیا اور علاقائی ممالک میں امریکہ کے تئیں پائی جانے والی نفرت کے اہم اسباب و علل کا بھی ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ کو ہر حال میں عراق و شام سے جانا ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اساتذہ کا عظیم کام اور جہاد، عدل و انصاف پر استوار ایک دینی اور آرزوؤں سے مطابقت رکھنے والے معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس راہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل ایسا عظیم سرمایہ ہے کہ کوئی بھی دوسری قیمتی شئے اس کی برابری نہیں کر سکتی۔
1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
نبی رحمت, ختم المرسلین, حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے براہ راست خطاب میں بعثت الرسول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عید بعثت و نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اس عید کی اہمیت کو درک کرنا اور سمجھنا چاہئے۔ 22 مارچ 2020 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے سبھی انبیا کی بعثت کے مقصد کو سماجی اور اقتصادی انصاف قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے کی اعتقادی فضا میں ان مفاہیم اور تعلیمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاسی قوت اور حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ امریکا ایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن اور امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں اور مغرب نے کبھی بھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے۔
مومن نوجوانوں کی بلند ہمتی نے داعش کا قلع قمع کیا۔ اب کہتے ہیں کہ اس کا پوری طرح خاتمہ نہیں ہوا۔ دوبارہ اگر وہ سامنے آئے تب بھی ان کا وہی انجام ہوگا۔ «اِن عَادَتِ العَقرَبُ عُدنَا لَها» اس نے کہا کہ بچھو کو جوتوں تلے کچل دینا چاہئے۔ اگر پھر واپس آئے تو یہی جوتا میرے ہاتھ میں ہے، پھر ماروں گا۔
~امام خامنہ ای