رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح ایران کے صوبے آذربائیجان سے آنے والے ہزاروں افراد کو خطاب کیا۔ یہ خطاب اٹھارہ فروری ۱۹۷۸ کو صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں ہونے والے تاریخی قیام کی بیالیسیں سالگرہ کی مناسبت سے انجام پایا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے 18 فروری 2020 کے اپنے اس خطاب میں قومی، مذہبی اور انقلابی عزت کی تجلی، وقت ضرورت میدان میں موجودگی اور ملک و نظام کی دینی ماہیت کے دفاع کی خاطر جد و جہد کو آذربائیجان کے عوام کی خصوصیات میں شمار کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛