رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے انسداد کورونا قومی کمیشن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے خطاب میں اس مسئلے میں مختلف سماجی، ثقافتی، معالجاتی، ہیلتھ کیئر سے متعلق اور سائنسی و انتظامی و خدمت رسانی کے پہلوؤں سے عوام اور عہدیداران کی کارکردگی کو عظیم اور افتخار آمیز جہادی تحریک قرار دیا۔