جنرل سلیمانی نے فلسطینیوں کو ضروری وسائل فراہم کر دئے۔ ایسا کام کیا کہ غزہ پٹی جیسا چھوٹا سا علاقہ بھی صیھونی حکومت کے مقابلے میں -اس کے اتنے دعووں کے باوجود- ڈٹ جاتا ہے۔ ایسا کام کیا کہ فلسطینی ڈٹ سکیں، مزاحمت کر سکیں۔
امام خامنہ ای
8 جنوری 2020
ان کے ایک شہید دوست کے نواسے کی سرجری ہونے والی تھی، شہید اسپتال میں گئے اور جب تک آپریشن پورا نہیں ہو گيا، وہیں موجود رہے۔ اس بچے کی ماں نے کہا کہ جناب آپریشن پورا ہو گيا، آپ تشریف لے جائيے، اب آپ جا کر اپنے امور انجام دیجیے۔ انھوں نے کہا، نہیں، تمھارے والد، یعنی اس بچے کے نانا میری جگہ جا کر شہید ہوئے ہیں، اب میں ان کی جگہ یہاں کھڑا رہوں گا۔ وہ تب تک وہاں کھڑے رہے جب تک بچہ ہوش میں نہیں آ گیا، جب انھیں اطمینان ہو گيا تب وہاں سے گئے۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
شہید سلیمانی ملت ایران کے بھی قومی ہیرو بنے اور مسلم امہ کے بھی چیمپیئن بنے۔ یہ بنیادی نکتہ ہے۔ ایرانیوں کو بھی اپنے اوپر ناز ہے کہ ان کے درمیان سے ایک مرد ایک دور افتادہ گاؤں سے اٹھتا ہے، محنت کرتا ہے، جدوجہد کرتا ہے، خود سازی کرتا ہے اور مسلم امہ کی درخشاں شخصیت اور چیمپیئن بن جاتا ہے۔
عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اس اہم خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔