ان کے ایک شہید دوست کے نواسے ‏کی سرجری ہونے والی تھی، شہید اسپتال میں گئے اور جب تک آپریشن ‏پورا نہیں ہو گيا، وہیں موجود رہے۔ اس بچے کی ماں نے کہا کہ جناب ‏آپریشن پورا ہو گيا، آپ تشریف لے جائيے، اب آپ جا کر اپنے امور انجام ‏دیجیے۔ انھوں نے کہا، نہیں، تمھارے والد، یعنی اس بچے کے نانا میری ‏جگہ جا کر شہید ہوئے ہیں، اب میں ان کی جگہ یہاں کھڑا رہوں گا۔ وہ تب ‏تک وہاں کھڑے رہے جب تک بچہ ہوش میں نہیں آ گیا، جب انھیں اطمینان ‏ہو گيا تب وہاں سے گئے۔ 

امام خامنہ ای ‏

‏1 جنوری 2022‏