رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب میں بارہویں حکومت کے ٹرم کے آخری سال کو مختلف شعبوں میں خدمات کا دائرہ وسیع تر کرنے کا اچھا موقع قرار دیا اور پیداوار، سرمایہ کاری، قومی کرنسی کی قدر جیسے اہم اقتصادی مسائل نیز ورچوئل اسپیس کے بارے میں کچھ نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ پوری سنجیدگی سے پیداوار کی رکاوٹوں کو رفع کرنے اور مشکلات کے ازالے کے لئے مزید ہمت و حوصلے سے کام کرنا چاہئے۔