قائد انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 8 جنوری کو ٹی وی سے نشر ہونے والی اپنی تقریر میں ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران کے رویے اور اس مسئلے میں امریکا کی ذمہ داریوں کے بارے میں کہا: "ہمیں کوئي اصرار نہیں ہے، بالکل جلدبازی نہیں ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے میں لوٹ آئے؛ در اصل ہمارا مسئلہ یہ ہے ہی نہیں کہ امریکا ایٹمی سمجھوتے میں لوٹے یا نہ لوٹے۔ ہمارا جو منطقی اور عاقلانہ مطالبہ ہے، وہ پابندیوں کا خاتمہ ہے؛ یہ ایرانی قوم کا غصب شدہ حق ہے۔" قائد انقلاب اسلامی نے ان جملوں کو 'اسلامی جمہوریہ ایران کی آخری اور حتمی بات' کی حیثیت سے پیش کیا۔