طوفان الاقصی نے پورے مغربی ایشیا کی سیاست اور اقتصاد پر کنٹرول حاصل کرنے کے صیہونی حکومت کے جامع منصوبے کو ختم کر دیا اور یہ امید ہی مٹا دی کہ اس منصوبے کا وہ دوبارہ احیا کر پائے گی۔
امام خامنہ ای
ہم نے اپنا فارمولا پیش کر دیا ہے۔ فلسطین میں ریفرنڈم۔ غاصب صیہونیوں کو اس میں شرکت کا حق نہیں ہے...اگر یہی مزاحمتی یونٹس عزم راسخ سے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے کام کریں تو یہ ہوکر رہے گا۔ مسئلہ فلسطین کا حل ان شاء اللہ نیا مغربی ایشیا دیکھے گا۔
امام خامنہ ای
29 نومبر 2023
مزاحمت کو فتح ملی۔ نیا نقشہ جو بتدریج نافذ ہو رہا ہے، اس کی اولین خصوصیت ڈی امیرکنائیزیشن ہے، ڈی امیرکنائیزیشن یعنی علاقے پر امریکی تسلط کی نفی۔
امام خامنہ ای
رضاکار فورس (بسیج) کی تشکیل کے دن اور ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے بڑی تعداد میں رضاکاروں نے سنیچر کی صبح امام خمینی امام بارگاہ میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔