حزب اللہ کے کمانڈر شہید فؤاد شکر کی بیٹی محترمہ خدیجہ شکر نے ویب سائٹ .khamenei.ir کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں اپنے والد، ان کی جدوجہد، حزب اللہ میں ان کی شمولیت، ان کے کردار اور ان کی شہادت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انھوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ اگر صیہونی ریاست کا مقصد حزب اللہ کا خاتمہ تھا، تو حالیہ تجربے نے ثابت کیا کہ کمانڈروں کی شہادت، اسلحے کے ذخائر کی نابودی، اور حزب اللہ کے بڑی تعداد میں شہداء اور عام شہریوں کے نقصانات کے باوجود، اس کا کوئی بھی ہدف پورا نہیں ہوا۔ دشمن نہ تو مزاحمت کو ختم کر پایا اور نہ ہی اس کی عوامی حمایت کو کمزور کر سکا۔ یہ حقیقت سید حسن کی تشییع جنازہ میں واضح طور پر نظر آئی۔
تمام مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کر کے بریگیڈیر جنرل محمد کرمی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
سپریم کمانڈر کے فرمان کا متن حسب ذیل ہے: