قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے اپنے دورے کے پانچویں دن آج اتوار کو ضلع نورآباد ممسنی کے قبائل اور عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اقتصادی سرگرمیوں کو مزید رونق بخشنے کے لئے ملک میں موجود وسائل اور افرادی قوت کے مناسب اسعتمال کے لئے صحیح منصوبہ بندی کی اہمیت پر تاکید فرمائی اور کہا کہ حکام اور عوام ایک دوسرے کے شانے سے شانہ ملاکر، صحیح منصوبہ بندی کے تحت محنت اور بلندی ہمتی کے ساتھ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ملک کو اقتصادی میدان میں اس مقام پر پہنچا دیں جہاں پابندیاں اور اقتصادی محاصرہ بے اثر ہوکر رہ جائے۔