قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج پیر کو عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور ان کے ہمراہ ایران آنے والے وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ اس وقت عراق کی سب سے بڑی اور بنیادی مشکل قابض افواج کی موجودگی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ عراقی عوام اپنی بلند ہمتی اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ان دشوار حالات سے گزرکر اپنے شایان شان مقام تک پہنچیں گے اور عراق کے سلسلے میں امریکیوں کے خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکیں گے ـ