قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج تہران میں کومور کے صدر احمد عبداللہ محمد سامبی سے ملاقات میں اتحاد کو عالم اسلام کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا اور اسلامی ممالک کے بیش بہا اور اہم وسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ وسیع قدرتی ذخائر، حساس اور اہم جغرافیائی محل وقوع، بہت وسیع سرزمین، بڑی آبادی اور ماہر افرادی قوت کے پیش نظر عالم اسلام ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہو سکتا ہے لیکن دنیا کی روایتی طاقتیں اس کے خلاف ہیں۔