قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دنیا میں ایران کے اسلامی انقلاب کی معنوی اور روحانی تاثیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صدیوں سے دنیا مادی زندگی کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن ایران کا اسلامی انقلاب اس رجحان کے سامنے ڈٹ گیا اور انقلاب نے روحانیت کا پرچم لہرا کر معنوی رجحان معاشرے حتی مغربی نوجوان نسل میں پھیلایا۔