قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج سولہ جولائي دوہزار آٹھ مطابق تیرہ رجب المرجب چودہ سو انتیس ہجری قمری کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی سالگرہ پر مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں مسلم مکاتب فکر میں حضرت علی علیہ السلام کی بے مثال شخصیت اور بلند و بالا مقام کی جانب اشارہ کیا اور مسلمانوں کے اتحاد کے لئے اہم محورکی حیثیت رکھنے والی اس ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ نے ایٹمی ٹکنالوجی اور مجوزہ ایران یورپ مذاکرات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔