ولایت ایسی حکومت کو کہتے ہیں جس میں حاکم کا ایک ایک فرد سے محبت، جذبات، فکر اور عقائد کا رشتہ ہوتا ہے۔
جو حکومت مسلط کردہ ہو، جو حکومت فوجی بغاوت سے آئی ہو، وہ حکومت جس میں حاکم، اپنے عوام کے عقائد کو نہ مانے، ان میں سے کوئی بھی ولایت کے دائرہ میں نہیں آ سکتی۔
امام خامنہ ای
جو لوگ اسلام کو سماجی و سیاسی میدانوں سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اور اسے ذاتی مسائل اور نجی زندگی تک محدود کر دینا چاہتے ہیں ان کا جواب غدیر کا واقعہ ہے۔
امام خامنہ ای
13 اکتوبر 2014
غدیر سے اسلامی معاشرے کے لئے حکومت و اقتدار کا قاعدہ معین ہوا اور اس کی بنیاد پڑی۔ غدیر کی اہمیت اسی بات میں ہے۔ واضح ہو گیا کہ اسلامی سماج، شاہی حکومت کی جگہ نہیں ہے۔ شخصی حکومت کی جگہ نہیں ہے، دولت و طاقت کے زور پر حکومت کی جگہ نہیں ہے، اشرافیہ حکومت کی جگہ نہیں۔
امام خامنہ ای
کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ائمہ کی ولایت رکھنے کا بس یہ مطلب ہے کہ ہم ائمہ سے محبت کریں، وہ کتنی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، کیسی غلط فہمی کا شکار ہیں؟! صرف محبت مراد نہیں ہے۔ ورنہ عالم اسلام میں کوئی ایسا بھی ہوگا جو خاندان پیغمبر سے تعلق رکھنے والے ائمہ معصومین سے محبت نہ کرے؟
امام خامنہ ای
ان شاء اللہ آپ کی زندگي شیریں رہے، میل محبت سے رہیں، تمام امور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ پیار، اپنائیت اور صدق دلی سے پیش آئیں۔
امام خامنہ ای
دعا کرتا ہوں کہ نوجوان جوڑے شیریں زندگی بسر کریں۔ آپس میں میل محبت سے رہیں، پاکیزگی و صداقت کا ماحول رہے تاکہ زندگی حلاوتوں سے معمور ہو۔
امام خامنہ ای
20 جون 2023
شام کے علاقے خان طومان میں تقریبا آٹھ سال پہلے شہید ہونے والے پاسبان حرم مجید قربان خانی کی بہن کا عقد رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پڑھا۔
شب قدر کی مناسبت، ایک تو دعا، تضرع اور پروردگار عالم کی طرف توجہ کی مناسبت ہے، دوسرے اس بات کی مناسبت ہے کہ ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین اور مولائے متقیان کے اعلی مقام سے کسی قدر آشنا کریں اور درس حاصل کریں۔
ماہ رمضان کے فضائل اور نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں اس مہینے میں جو کچھ کہا جائے اور کہا جا سکتا ہے، امیر المومنین علیہ السلام، اس کا مکمل نمونہ اور اس خصوصیت کے سب سے نمایاں مظہر ہیں۔
امام خامنہ ای،
۱۹ ستمبر ۲۰۰۸