حسینیہ امام خمینی (رہ) میں آج ٹکنالوجی اور ایجادات کے منتخب نمونوں کی نمائش لگائی گئی۔
اس نمائش میں پیش کئے گئے بعض منصوبے اور ایجادات ایران میں پہلی بار سامنے آئی ہیں اور ان میں بعض ٹکنالوجیاں ایسی تھیں جو دنیا کے صرف ایک یا معدودے چند ملکوں کے پاس ہیں۔
نینو کلچر ٹکنالوجی کے سہارے مصنوعی جلد کی تیاری، مصنوعی جگر کی تیاری کا منصوبہ، سنگل کلچرسیلیولر انجینیئرنگ، نینو ٹکنالوجی کے سہارے کینسر کی دوائیں، جدید ترین مائیکرو اسکوپ، پانی کی صفائی کے لئے نینو فلٹریشن مشین، وہ ایجادات اور پروجیکٹ تھے جو نینو ٹکنالوجی کے شعبے میں رکھے گئے تھے۔