محکمۂ انٹلیجنس کے وزير اور ان کی وزارت کے اہم کارندوں نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملاقات کے دوران اس وزارتخانے کو انقلاب کے عطا کردہ بہترین و وفادار ترین مجموعے سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وزارت انٹلیجنس ، اپنی طاقت فرسا زحمتوں اور کاوشوں اور در حقیقت خاموش جد وجہد کے ذریعہ دشمنوں کے مقابلے میں اسلامی انقلاب ،اقدار و معیارات اور عوام کی حفاظت میں مصروف ہے اور سبھی کو اس کی قدر کرنی چاہئے ۔