ہم نے داخلی پیداوار کی صلاحیتوں کی جس نمایش کا کل معائنہ کیا، وہ بڑی اشتیاق انگیز اور شاندار نمائش تھی۔ میرا خیال ہے کہ اس نمائش کو ایران کی سائنسی و ٹیکنالوجیکل قوت کے نمونے کے طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
پرائیویٹ سیکٹر کے پروڈکشن مراکز نے قابل قدر پیشرفت حاصل کی ہے۔ یہ بہت اہم خبر ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ یہ نمو اور پیشرفت اور انجام پانے والے کام سب کچھ پابندیوں کے دور میں ہوئے ہیں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے صنعت کاروں، کارخانوں کے مالکان اور انٹرپرینیورز سے ملاقات میں اس شعبے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔ 30 جنوری 2024 کی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے اقتصادی ترقی کے تعلق سے پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت کو کچھ ہدایات دیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منگل کی صبح ملک کے صنعتی و پیداواری شعبوں میں سرگرم تقریبا ایک ہزار افراد سے ملاقات کی۔ انھوں نے بڑے معاشی اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں نجی شعبے کی پوری طرح سے مؤثر گنجائش اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کام کاج اور کاروبار کے میدان کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں حکومت کی حمایت اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے ذمہ داریاں قبول کیے جانے پر زور دیا اور انہیں ملک کے حالات کو بہتر بنانے اور بھرپور پیشرفت کی راہ ہموار کرنے والی دو بہت اہم ضرورتیں قرار دیا۔